منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہو رہی ہے، پاکستان کی 5 بڑی جماعتیں پھٹ پڑیں

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پانچ بڑی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہو رہی ہے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو دھکے دے کر پولنگ سٹیشن سے باہر نکالا جا رہا ہے اور الیکشن کمیشن کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نتائج دلوائے،

دوسری جانب متحدہ مجلس عمل نے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے کے عمل کی مذمت کی ہے اور متحدہ مجلس نے بھی نتائج فراہم نہ کیے جانے کی شکایت کر دی ہے، تحریک لبیک کے مرکزی ترجمان اویس نورانی کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہمیں نتائج نہیں دیے جا رہے ہیں، نتائج کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح پی ایس پی کے سینئر رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ نتائج روکے جا رہے ہیں، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دیا جا رہا۔ دوسری جانب جیو ٹی وی کی الیکشن ٹرانسمشن میں شاہ زیب خانزادہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ن لیگ کے سینئر رہنما مصدق ملک نے بتایا ہے کہ لاہور کے تمام حلقوں کے نتائج روک لیے گئے ہیں اور حمزہ شہباز جو کہ واضح لیڈ کے ساتھ جیت رہے تھے ان کے حلقے کے تمام نتائج روک لیے گئے ہیں اور حمزہ شہباز کے پولنگ ایجنٹس کو کمروں میں بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خرم دستگیر خان اپنے حلقے میں 20 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے ان کے باقی آنے والے رزلٹ روک لیے گئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ سٹیشن کے اندر سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا ہے، ان پولنگ ایجنٹس کو باہر کیوں نکالا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر کیوں نکالا گیا

اس کا الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی میں رزلٹ کو روکا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انتخابات 2018ء کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں تحریک انصاف واضح برتری حاصل کئے ہوئے ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ دوسری پوزیشن پر ہے۔ ایسے میں ن لیگ نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارم 45 میں تبدیلی کی جا رہی ہے،

اس موقع پر مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے 80 سے 90 پولنگ اسٹیشنز سے ن لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا ہے، سرگودھا سے حامد کے حلقے سے دھاندلی کی آوازیں آ رہی ہے، اگر فارم 45 پر ہمارے دستخط نہیں ہیں تو یہ رزلٹ جو ٹی وی پر دکھائے جا رہے ہیں یہ کون دے رہا ہے، پولنگ جان بوجھ کر آہستہ کی گئی، فوج انتظامات کے لیے بلائی گئی، سوال ہے کہ اب وہ سکیورٹی کہاں ہے جب ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…