منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

این اے 60میں الیکشن کا التوا،شیخ رشید کو پہلی بڑی کامیابی مل گئی،عدالت نے اہم حکم سنا دیا

datetime 23  جولائی  2018 |

راولپنڈی (سی پی پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے این اے 60 راولپنڈی کا انتخاب الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا۔شیخ رشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان کے مخالف امیدوار حنیف عباسی کو انسداد منشیات کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

حنیف عباسی کو سزا ہونے پر الیکشن کمیشن کی جانب سےاین اے 60 میں الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے، امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، کسی امیدوار کو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بھگتیں؟ شیخ رشید نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر ووٹنگ کا حکم دے۔بنچ نے شیخ رشید کی درخواست قبول کرتے ہوئے کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا جس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…