اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ، اڈیالہ جیل م یں حالت خراب ، فوراً ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی جاوید چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے، ان کے جسم میں پانی کی شدید کمی پیداہوچکی ہے میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکرٹری
پنجاب کو ایمرجنسی میں مطلع کردیاہے ، اور انہیں بتایاگیا ہے کہ اقدامات کرنا اب آپ کی ذمہ داری ہے، بتایاجارہاہے کہ نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے ، ان کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہے اور ان کے دل کی دھڑکنیں بھی ناہموار ہوچکی ہیں، میڈیکل بورڈ نے اس سلسلے میں تصدیق کردی ہے ، ڈاکٹرز نے انتباہ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔