منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ایفیڈرین سے تیار کردہ میڈیسن کا بیج کراچی گیا ہی نہیں، انسداد منشیات کی عدالت میں حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  جولائی  2018 |

راولپنڈی(آئی این پی ) انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمرقید کی سزاسنادی ۔ ہفتہ کو راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر کچہری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، دوران سماعت حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے دلائل میں کہا کہ عدالت کے حکم پر ہائی کورٹ اور

سپریم کورٹ کے دونوں فیصلے دیکھے ہیں، اس سے پہلے مکمل طور پر فیصلوں کا مطالعہ نہیں کر سکا تھا، اے این ایف ایفیڈرین کے حوالہ سے کوئی ایک مثال بتا دے کہ یہ غلط استعمال ہوئی۔ ملزم حنیف عباسی کے وکیل نے بینک ٹرانزکشن کے ثبوت عدالت میں پیش کیے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اے این ایف اگر لیب میں ٹیسٹنگ کے لئے کوئی چیز بھجواتی ہے تو وہاں سے کیا رپورٹ آتی ہے ؟ کیا لیب اس کا تعین کر سکتی ہے ؟ وکیل صفائی نے کہا کہ مختلف مواقع پر جو دستاویزات اے این ایف والے تحویل میں لیتے رہے ان کی ریسیونگ بھی دیتے رہے، اے بی فارما اور حماس فارما سے متعلق کورئیر سروس کا ریکارڈ موجود ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ انوسٹی گیشن آفیسر کو چاہیے تھا کہ وہ 5100 جار سمیت تمام ثبوتوں کا ریکوری میمو بناتا، مگر ایسا نہیں کیا گیا، کوئی مضبوط شہادت موجود نہیں بے، اے این ایف ایفیڈرین کے غیر قانونی استعمال کی بات کرتی ہے مگر کوئی ٹھوس شہادت نہیں، نہ ہی کسی سے برآمدگی ہوئی نہ ہی گورنمنٹ مینو فیکچرنگ نوٹیفائی کرتی ہے۔اے این ایف کے وکیل نے جوابی دلائل میں کہا کہ ایفیڈرین سے تیار کردہ میڈیسن کا بیج یہاں سے کراچی گیا ہی نہیں، جو این آئی ایچ نے رپورٹ بھیجی وہ متعلقہ اتھارٹی نے بھجوائی،

اس میں ایفیڈرین کی مقدار 9.3 فیصد آئی ہے باقی کہاں ہے ؟ گولی کیا تیار ہوئی اور ڈائی میں فرق ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے جب انکوائری ہوئی تو اس کے بعد مقدمہ درج ہوا، جس مقصد کے لئے ایفیڈرین حا صل کی گئی اس کے لئے استعمال نہیں کی، عدالت نے استفسار کیا کہ جب ایفیڈرین کا لا ئسنس ملا تواسکی شرائط کیا تھیں، عدالت نے اے این ایف کی جانب سے جوابی دلائل مکمل ہونے پر حنیف عباسی و دیگر کے خلاف

ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ فیصلہ تین سے چار گھنٹے میں سنایا جائے گا۔ساڑھے تین بجے عدالت کے جج فیصلہ سنانے کے لیے چیمبر میں آئے تو (ن)لیگی کارکنان کا رش لگ گیا جس پر جج نے چیمبر سے کمرہ عدالت میں آئے اور برہمی کا اظہار کیا۔جج نے عدالت میں موجود افراد کو باہر جانے کی ہدایت کی اور عدالتی عملے کو پولیس بلانے کا حکم دیا

جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت پہنچ گئی جبکہ اے این ایف کی گاڑیاں بھی ضلع کچہری کے باہر موجود رہیں ۔اس موقع پر حنیف عباسی اور دیگر ملزمان بھی عدالت میں فیصلہ آنے تک موجود رہے ۔ عدالت نے حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمرقید کی سزاسنائی ،اس موقع پر ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے گئے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…