بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عابد باکسر نے عمران خان سے مدد مانگ لی، شہباز شریف بری طرح پھنس گئے، چیف جسٹس سے بھی اپیل کردی گئی

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق پولیس انسپکٹر عابد حسین قریشی عرف عابد باکسر نے آخر کار خاموشی توڑ دی ہے۔ عابد باکسر نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کن لوگوں کو قتل کروایا آئندہ دو روز میں سب بتا دوں گا، عابد باکسر نے انٹرویو کے دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر براہ راست سنگین الزام لگا دیے،

سابق انسپکٹر نے دو روز میں شہباز شریف کے خلاف بڑے انکشاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز میں سب کچھ بتانے والا ہوں، عابد باکسر نے کہا کہ میں بتاؤں گا کہ شہباز شریف نے کن کن اہم شخصیات کو قتل کروایا۔ انٹرویو کے دوران سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے کیس پر جے آئی ٹی بنائی جائے کیونکہ میرا کوئی بھی پولیس مقابلہ جعلی نہیں ہے۔ عابد باکسر نے کہا کہ میرا کسی سیاستدان سے تعلق نہیں ہے، اس موقع پر عابد باکسر نے کہا کہ عمران خان اور دیگر سیاستدانوں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ عابد باکسر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں شہباز شریف کسی کی جائیداد خریدنا چاہتے تھے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اس شخص سے رابطہ بھی کیا لیکن اس شخص نے پراپرٹی بیچنے سے انکار کر دیا، اس کے انکار کے بعد شہباز شریف نے اس جائیداد کو ہتھیانے کا منصوبہ بنایا اور مجھ سے قتل کروایا۔ عابد باکسر نے کہا کہ بعد میں مجھے ہی کیسسز میں پھنسوا دیا گیا اور حمزہ شہباز نے فواد حسن فواد کو خط لکھا کہ عابد باکسر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، اس خط کے بعد فواد حسن فواد نے مجھے نظر بند کروا دیا۔ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے کہا کہ ایک مجھ سے کہا گیا کہ آپ نماز پڑھ لیں اور اپنے گناہوں کی توبہ کرلیں،

ہم نے آپ کو کہیں لے کر جانا ہے، عابد باکسر نے کہا کہ مجھے ایسا لگا کہ انہوں نے مجھے جعلی پولیس مقابلے میں مروا دینا ہے جس وجہ سے میں نہیں گیا۔ عابد باکسر نے کہا کہ یہ سب معاملات چل رہے تھے کہ ملک میں مارشل لاء لگ گیا اور ہائی کورٹ نے میری نظر بندی بھی ختم کردی اور میرے کیسسز بھی ختم ہو گئے۔ جب یہ لوگ 2007-8ء میں واپس آئے تو ان لوگوں نے میرے خلاف دوبارہ کارروائیاں شروع کر دیں جہاں سے یہ لوگ چھوڑ کر گئے تھے۔

اس موقع پر عابد باکسر نے کہا کہ میں اپنی جان بچا کر بیرون ملک چلا گیا، ان لوگوں نے مجھے واپس لانے کی بہت کوشش کی لیکن میں ان سے محفوظ رہا۔ واضح رہے کہ عابد باکسر کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب سے سیاسی کرداروں کے چہروں سے پردہ اٹھانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے، عابد باکسر کا کہنا ہے کہ وہ ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر کیسز پر تہلکہ خیز انکشافات کرنے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کے سامنے تمام کیسز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کے اشارے پر کن کن لوگوں کو پار لگایا اور کیا کیا کرتے رہے ہیں وہ سب رازوں سے پردہ اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…