منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زردار ی کیلئے انتہائی بری خبر آگئی سوئس بینکوں میں پڑے 60ملین ڈالر کی پاکستان واپسی نگران حکومت کیا کرنے جارہی ہے ؟ تفصیلات سامنےآگئیں 

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران حکومت نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے سوئٹزرلینڈ سے 60ملین ڈالر واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے سوئیٹزر لینڈ میں موجود 60ملین ڈالر واپس پاکستان لانے کیلئے جلد ہی سوئس حکام کو خط لکھے گی جس کا حکم سپریم کورٹ نے 5سال پہلے دیا تھا جس پر عمل پہر ا نہ ہونے کی صورت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا گیا تھا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام ہے کہ انہوں نے غریب پاکستانی قوم کا خزانہ لوٹ کر سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں جمع کرا رکھا ہے۔ زرداری کی ملکیت میں60ملین ڈالر کا مقدمہ کئی سال تک سوئٹزر لینڈ عدالت میں چلتا رہا اور اس کیس کی پیروی ڈاکٹر بابر اعوان کرتے رہے جو آج کل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قانونی مشیر کے فرائض سر انجا م دے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے وزارت قانون سے سوئس بینکوں میں پڑے 60ملین ڈالر واپس لانے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں وزیرقانون علی ظفر اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کے مابین مشاورت جاری ہے ۔ ذرائع کے بتایا ہے کہ مشاورت کے تکمیل ہوتے ہی جلد سوئس حکومت کو خط لکھ دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اس بنیاد پر نااہل قرار دے کر گھر بھیج دیا تھا ۔ ناصر الملک اب خود نگران وزیراعظم ہیں اور آصف علی زرداری کی مبینہ ملکیتی 60ملین کو واپس لانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…