اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی خدشات، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ
مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں۔ انہوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں جب کہ وہ جیل میں بنے کھانے سے ہر ممکن حد تک اجتناب کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے مریم نوازنے اڈیالہ جیل میں بی کلاس لینے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انکار اپنی مرضی سے کیا، یہ خالصتاً میرا فیصلہ ہے، اس کے لیے کسی کا کوئی دبائونہیں تھا۔