جمعہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2025 

کیا ن لیگ الیکشن سے پہلے کم بیک کر سکے گی؟کیا نواز شریف کو دوسری عدالت سے انصاف مل سکے گا؟پاکستان میں حکومت کرنے کیلئے کیا چیز سب سے زیادہ ضروری ہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغل شہزادے جہانگیر نے ایک دن اپنی نجی محفل میں ایک خواجہ سرا کو فارسی میں گدھا کہہ دیا‘ یہ بات اکبر بادشاہ تک پہنچی تو بادشاہ نے شہزادے کو طلب کر لیا‘شہزادے نے غلطی کا اعتراف کر لیا‘ اکبر نے اس سے کہا شیخو‘کمہار اور بادشاہ کی زبان میں میں فرق ہونا چاہیے‘ شہزادے نے جواب دیا‘

ابا حضور میری زبان پھسل گئی تھی‘ بادشاہ نے کہا‘ بیٹا جو شخص اپنی دو تولے کی زبان قابو میں نہیں رکھ سکتا وہ لاکھ کوس وسیع سلطنت کیسے قابو میں رکھے گا‘ بادشاہت زبان سے شروع ہوتی ہے اور زبان پر ہی ختم ہوتی ہے‘ زبان کو لگام دینا سیکھو ‘سلطنت خود بخود لگام میں آ جائے گی۔ کاش یہ واقعہ ہماری سیاسی لاٹ نے سنا ہوتا تو شاید یہ لوگ یہ غلطی نہ کرتے ، آپ ملاحظہ کیجئے عمران خان مستقبل کے وزیراعظم ہیں‘ پرویز خٹک پانچ سال وزیراعلیٰ رہے اور ایاز صادق آج بھی قومی اسمبلی کے سپیکر ہیں‘ کیا یہ زبان ان عہدوں کے ساتھ سوٹ کرتی ہے‘ جی نہیں چنانچہ آپ اگر اس ملک پر حکومت کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی زبان قابو کرنا سیکھیں‘ اس زبان سے ووٹ کو عزت ملے گی اور نہ ہی نیا پاکستان بنے گا‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں‘ میاں نواز شریف جیل میں ہیں‘ کیا ن لیگ الیکشن سے پہلے کم بیک کر سکے گی‘ میاں نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کر دی‘ کیا نواز شریف کو دوسری عدالت سے انصاف مل سکے گا اور ملک کی چار بڑی جماعتیں اعتراض کر رہی ہیں‘ ہمیں لیول پلے انگ فیلڈ نہیں مل رہی‘ یہ اعتراض کس حد تک درست ہے‘ یہ تینوں ایشوز ہمارے آج کے ایشوز ہوں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…