منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کہاں پہنچ گئیں؟دیکھ کر سب حیران،لاہور ریلی کے بائیکاٹ پر میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

datetime 16  جولائی  2018 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی ہدایت پر مری روڈ آکر پارٹی کے متوالوں سے پھولوں کے گلدستے وصول کرلئے۔ ، اس موقع پر مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو سیاسی پارٹیوں کے تحفظات دور کرنا ہوں گے ، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن کی شفافیت پر سوال اٹھیں گے۔

لاہورکے پرامن مارچ پررکاوٹیں کھڑی کی گئیں ، ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود تین دن پہلے گرفتاریاں کی گئیں۔میرے سمیت مسلم لیگ قیادت پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ،ہم نے کونسی دہشت گردی کی ہے ، پرامن مارچ پرآنسو گیس پھینکی گئی اور اس کا نوٹس تک نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالے اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والوں کی لائیو کوریج کی جاتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی ریلی کا میڈیا بلیک آؤٹ کردیتا ہے ۔عمران خان کا بیان افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن ڈنڈے لے کر پھر رہے ہیں ،عمران خان بنی گالہ چھپ جاتے ہیں ایسی حالت میں قوم پل پل سے آگاہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ، اے پی ایس سانحہ کے بعد کوئٹہ کا سانحہ دوسرا بڑا واقعہ ہے ، بلور خاندان نے بھی جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں جوکبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وہ خواتین کے وفد کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف اور مریم نواز سے ضرور ملنے جائیں گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…