بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہبازشریف میرا لیڈر نہیں میں خود شہبازشریف سے بڑا لیڈر ہوں، خواجہ آصف کے صبر کا پیمانہ لبریز، کھری کھری سنادیں، ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے جیل جاتے ہی ن لیگ کے سینئر رہنماوءں کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے ،خواجہ آصف ،احسن اقبال اور امیر مقام نے میاں شہباز شریف کو اپنا قائد ماننے سے انکار کرتے ہوئے شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں سے کترانے لگے ۔

ذمہ دار ذرائع بے بتایا کہ نواز شریف کے لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کرنے کے حوالے سے شہباز شریف کے فیصلے اور طریقہ کار سے مایوس ہو کر شہباز گروپ کے اہم رہنماوٗں رانا تنویر اور خرم دستگیر بھی شہباز گروپ کو خیر آباد کہتے ہوئے نواز شریف کے قریب ہو گئے جبکہ میاں محمد نواز شریف نے بھی خرم دستگیر کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ الیکشن کے بعد خواجہ آصف کو مسلم لیگ پنجاب کا صدر بنا دیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ شہباز شریف کی صدارت میں لاہور میں ہونے والے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف جاری کیس اور الیکشن کی کمپین کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں خواجہ آصف اور احسن اقبال نے بھی شرکت نہ کی جب لاہور سے ن لیگ کے سینئر رہنما نے خواجہ آصف کو اجلاس میں آنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی تو خواجہ آصف نے جواب دیا کہ شہباز شریف میرا لیڈر نہیں ان کا لیڈر صرف نواز شریف ہے اور وہ خود شہباز شریف سے بڑے لیڈر ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے کیس کے حوالے سے بھی شہباز شریف کی جانب سے اٹھانے جانے والے اقدامات کو بھی مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نواز شریف سمیت پارٹی کو بھی نقصان پہنچے گا جبکہ احسن اقبال نے بیماری کا بہانہ بنا کر اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…