پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سا بق وزیر اعظم نواز شر یف کی صا حبزا دی مر یم نواز کا جیل سے پہلا آ ڈ یو پیغام جاری،قوم سے اپیل،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ مخالفین نے مجھے میرے والد کی کمزوری بنانا چاہا مگر میں اپنے والد کی طاقت بن کر ابھری ہوں۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز نے اتوار کو جیل سے ایک آڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ میں اپنی والدہ کو شدید بیماری میں اکیلا چھوڑ کر آئی ہوں۔

انہوں نیکہاکہ میں جب اپنے والد کے ہمراہ لندن پہنچی تو میری والدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)میں زیرِ علاج تھیں، ہماری واپسی پر انہوں نے چند لمحوں کے لیے آنکھیں کھولیں مگر ہماری ان سے بات نہ ہوسکی۔انہو ں نے کہا کہ وہ یہاں قانون کے آگے سر جھکانے اور جیل کاٹنے وطن واپس آئی ہیں، تاہم قوم سے اپیل ہے کہ وہ ان کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کرے۔اپنی سزا سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ وہ قید میں اس لیے نہیں ہیں کہ انہو ں نے کوئی جرم کیا بلکہان کا قصور صرف یہ ہے کہ ان کی رگوں میں نواز شریف کا خون ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہادر باپ اور بہادر قوم کی دلیر بیٹیہیں، مخالفین نے انہیں نواز شریف کی کمزوری بنانا چاہا مگروہ اپنے والد کی طاقت بن کر ابھری ہیں۔مسلم لیگ (ن)کی انتخابی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ اگر جیل میں نہ ہوتی تو آپ کی تاریخی اور فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہوتی، لیکن اس کے باوجود ہر لمحہ آپ کی بیٹی آپ کے ساتھ ہے۔انہوں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی کہ الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، اور گھر گھر ووٹ کو عزت دو کا پیغام پہنچائیں۔خواتین سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی بہنیں او ر بیٹیاں اس جنگ کا ہر اول دستہ بنیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے مریم نواز ایک حلقے سے الیکشن لڑ رہی تھی مگر اب ملک کے 272 حلقوں سے الیکشن لڑ رہی ہے۔واضح رہے کہ 13 جولائی کو سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو(نیب)کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لے کر اسلام آباد پہنچایا جہاں سے دونوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…