جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’خلائی مخلوق بیت الخلائی مخلوق بن گئی‘‘ خواجہ آصف کا مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے کا اعلان

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق بیت الخلائی مخلوق بن گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ مریم نواز کی قیادت میں کام کروں گا،مسلم لیگ ن کے بغیر میری کوئی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر وقت الیکشن موڈ میں رہتے ہیں جبکہ سیوریج کے نظام سے متعلق سوال پر جواب دیاکہ لوگ خود بھی خیال کریں۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق بیت الخلائی مخلوق بن گئی ہے۔ ادھر مسلم لیگ( ن) کے رہنما راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق پوری الیکشن کیمپین چلا رہی ہے‘ پی ٹی آئی لیڈرز خود کہتے ہیں کہ ہم خلائی مخلوق ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ نو زشریف آئے ہی گرفتار ہونے کیلئے تھے،میرے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں کارکن تھے لیکن ہمارے بہت سے کارکنان کو گرفتار کیا گیا،اگر ایئر پورٹ پر حملہ کرنا ہوتا توہم لوہاری گیٹ نہ جاتے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 2بیانیے ہیں ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘ اور ’’خدمت کو ووٹ دو ‘‘ جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف’’ خدمت کو ووٹ دو ‘‘ کے زیادہ قریب ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلن کے باعث اعتزاز احسن کی آنکھوں میں شاید کْکرے پڑ گئے ہیں ، نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا ،ججوں کی بحالی تحریک میں نواز شریف کے سڑکوں پر نہ آنے تک اعتزاز احسن اپنے گھر میں دبکے رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی طرف سے نوازشریف اور مریم نواز کو دھوکہ دینے کے بیان پر سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جلن کے باعث اعتزاز احسن کی آنکھوں میں شاید ککرے پڑ گئے ہیں۔

نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا، درجنوں میڈیا انٹرویوز دیئے، ہزاروں افراد کو ہاتھ ہلایا اور ملایا۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی تحریک میں اعتزاز احسن اپنے گھر میں دبکے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کی تحریک میں جب تک نواز شریف سڑکوں پر نہیں آئے موصوف(اعتزاز احسن) اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے ،جب بھی جھوٹ بولو گے ٹکا کر جواب ملے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…