منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، دھڑا دھڑ گرفتاریاں،سینکڑوں ا فراد نامزد، کھلبلی مچ گئی

datetime 14  جولائی  2018 |

لاہور /فیصل آباد /سرگودھا /گجرات (نیوز ڈیسک)  مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر انکے استقبال کے لئے ریلیاں نکلانے پر (ن) لیگ کے صدر محمد شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی ،حمزہ شہباز ، جاوید ہاشمی ،راجہ ظفر الحق ،مشاہد حسین سید ، مریم اورنگزیب ،خواجہ سلمان رفیق ،سیف الملوک کھوکھر سمیت سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں پر دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور کارکنوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ لاہور میں لیگی رہنماؤں کے خلاف سٹی ڈویژن میں دو، کینٹ ڈویژن میں تین، اقبال ٹاؤن، صدر ڈویژن میں دو، دو مقدمات درج کیے گئے ہیں، سول لائنز ڈویژن میں (ن) لیگ کی قیادت کیخلاف 3 مقدمات درج ہوئے جن میں انسداد دہشت گردی ، کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔لوہاری گیٹ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، جاوید ہاشمی، عظمیٰ بخاری، سائرہ افضل تارڑ، مریم اورنگزیب، کامران مائیکل، کرنل (ر) مبشر، راجہ ظفرالحق اور مشاہد حسین سید سمیت درجنوں (ن) لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کی دفعات شامل کی گئی ہے۔تھانہ نواب ٹاؤن میں اقدام قتل، دہشت گردی، توڑ پھوڑ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں سیف الملوک کھوکھر، ملک شفیع کھوکھر، ملک افضل کھوکھر، ملک عرفان کھوکھراور شہباز ڈوگر کے علاوہ 500نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ شمالی کینٹ تھانے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری طلحہ برکی اور سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں انسپکٹر مظہر الحق کی مدعیت میں (ن) لیگ کے سابق ایم این ایز سمیت 250افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں رانا تنویر ، حاجی ملک ریاض ،خرم دستگیر ،پیر اشرف رسول ، وحید گل اور سمیع اللہ خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔اسی طرح گجرات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 4 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، ان مقدمات میں 96 ملزمان نامزد جبکہ 655افراد نامعلوم ظاہر کئے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں دفعہ 144کی خلاف ورزی، اقدام قتل، فائرنگ، پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور کار سرکار میں مداخلت سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس نے ان مقدمات میں کئی لیگی رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جن میں سابق مشیر وزیراعلی پنجاب نوابزادہ طاہر، سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عابد رضا، مبشرحسین، نوابزادہ حیدر مہدی، شبیر کوٹلہ اور معین نواز شامل ہیں۔سرگودھا میں بلا اجازت ریلی نکالنے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں 22 (ن) لیگی کارکنان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف بلا اجازت ریلیاں نکالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔فیصل آباد میں بھی اجازت کے بغیر ریلیاں نکالنے اور توڑ پھوڑ کرنے پر 1200سے زائد لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…