ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

جج محمد بشیر نے رات 10 بجے عدالت لگا لی مجرمان نواز شریف اور مریم نواز کو حاضر کیا جائے‎

datetime 13  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو رات دس بجے ہی طلب کر لیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر عدالت پہنچ گئے ، نیب پراسیکیوشن کی ٹیم بھی عدالت پہنچ گئی، دونوں مجرموں کا ریمانڈ آج ہی لیا جائے گا، واضح رہے کہ لاہور سے خصوصی جیٹ طیارے کے ذریعے میاں نواز شریف کو اور دوسری جانب ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریم نواز کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے جو کچھ ہی دیر میں اسلام آباد پہنچ جائیں گے ،

جہاں انہیں آج ہی احتساب عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا، واضح رہے کہ نیب اور ایف آئی اے نے نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے میں گرفتار کر لیا ہے ،مریم نواز کو خاتون اہلکاروں نے گرفتار کیا، نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ ایف آئی اے کے حوالے کر دیے گئے ہیں، ان دونوں کو علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، واضح رہے کہ جب میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ابوظہبی سے پرواز لاہور پہنچی تورینجرز ، پولیس ، نیب اور ایف آئی اے کی ٹیمیں طیارے میں داخل ہو گئی ،اے آر وائی ٹی وی کے مطابق طیارے میں موجود لیگی کارکنان نے اس موقع پر میاں نواز شریف کو اپنے حصار میں لے لیا اور رینجرز اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھ پائی کی گئی ، لیکن کچھ دیر بعد نیب کی ٹیم نے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا، اس موقع پر رینجرز ، پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکار بھی موجود تھے، اس سے قبل لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ طیارے کے ساتھ ٹیوب لگائی جائے تو تب نواز شریف اتریں گے، اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے مسافروں سے کہا کہ وہ فوراً طیارے سے اتر جائیں اور مسافروں کو انتباہ کیا گیا کہ اگر کسی نے مزاحمت کی تو اسے گرفتار کرکے مقدمہ قائم کیا جائے گا، رینجرز اور پولیس کے بعد نیب کی ٹیم ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ نواز شریف کے گرفتاری کے وارنٹ لے کر طیارے میں پہنچ گئی ، جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ میاں نوازشریف اور مریم نواز کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…