جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف اڈیالہ ، مریم نواز سہالہ ریسٹ ہاؤس خصوصی طیارہ باپ بیٹی کو لے کر راولپنڈی روانہ

datetime 13  جولائی  2018 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز کو خصوصی طیارے کے ذریعیراولپنڈی روانہ کر دیا گیا ہے جہاں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے میاں نواز شریف کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس میں بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ نیب اور ایف آئی اے نے نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے میں گرفتار کر لیا ہے ،

مریم نواز کو خاتون اہلکاروں نے گرفتار کیا، نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ ایف آئی اے کے حوالے کر دیے گئے ہیں، ان دونوں کو علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، واضح رہے کہ جب میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ابوظہبی سے پرواز لاہور پہنچی تورینجرز ، پولیس ، نیب اور ایف آئی اے کی ٹیمیں طیارے میں داخل ہو گئی ،اے آر وائی ٹی وی کے مطابق طیارے میں موجود لیگی کارکنان نے اس موقع پر میاں نواز شریف کو اپنے حصار میں لے لیا اور رینجرز اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھ پائی کی گئی ، لیکن کچھ دیر بعد نیب کی ٹیم نے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا، اس موقع پر رینجرز ، پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکار بھی موجود تھے، اس سے قبل لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ طیارے کے ساتھ ٹیوب لگائی جائے تو تب نواز شریف اتریں گے، اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے مسافروں سے کہا کہ وہ فوراً طیارے سے اتر جائیں اور مسافروں کو انتباہ کیا گیا کہ اگر کسی نے مزاحمت کی تو اسے گرفتار کرکے مقدمہ قائم کیا جائے گا، رینجرز اور پولیس کے بعد نیب کی ٹیم ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ نواز شریف کے گرفتاری کے وارنٹ لے کر طیارے میں پہنچ گئی ، جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ میاں نوازشریف اور مریم نواز کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…