پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی والدہ اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے ائیرپورٹ کے لیے روانہ

datetime 13  جولائی  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف کی والدہ جاتی امرا ء سے لاہور ائیرپورٹ روانہ ہو چکی ہیں ، جہاں وہ اپنے بیٹے میاں نواز شریف اور پوتی مریم نواز سے ملاقات کریں گی ، واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نے اب رکاوٹیں ہٹنا شروع کر دی ہیں اور راستے کھولے جا رہے ہیں، اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، نگران حکومت کی جانب سے

جگہ جگہ رکاوٹیں رکھی گئی تھیں اس کے علاوہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے بھی کچھ حصوں کو بند کر دیا گیا تھا ، اس ن لیگ کے کئی کارکن اور رہنما لاہور ہی نہ پہنچ سکے ، اس سے قبل حکومت نے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی تھیں لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے بعد انہیں چھوڑنا پڑا، لاہور میں بعض مقامات پر پولیس اور لیگی کارکنوں میں نونک جھونک بھی دیکھنے میں آئی، لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی ایک گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے، مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے ریلی کی قیادت کی ان کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگ تھے ، غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ دس ہزار کے قریب افراد تھے، شہباز شریف ریلی میں سب سے آگے گاڑی میں موجود رہے اور لیگی رہنما کنٹینر پر موجود تھے ، اس کنٹینر پر پرویز رشید، طلال چوہدری، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے نعرے بازی کی اور شہباز شریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کئے۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے کریک ڈاؤن کیا، لاہور جانیوالے ن لیگ کے متعدد رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں

تاندالیانوالہ کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری نے نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور جانیوالے ن لیگ کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری نے اچانک ن لیگی کارکنوں کے قافلے کو گھیرے میں لیکر پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔ دوسری جانب پنجاب کے متعدد شہروں سے موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی خبریں بھی موصول ہوتی رہیں۔ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ میں موبائل اور

انٹرنیٹ سروس معطل کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو لاہور جاتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے راستے میں روک لیا اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ان کو روکے جانے کی ویڈیو نجی ٹی وی پر نشر کی گئی جبکہ دانیال عزیز کی ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں وہ گرفتاری اور سکیورٹی اہلکاروں سے بچنے کیلئے جی ٹی روڈ اور موٹر وے کے بجائے اندرونی راستوں سے ہوتے ہوئے لاہور جانے کیلئے کوشاں نظر آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…