مریم نواز اور حسین نوازکے بیٹے لندن میں گرفتار

  جمعہ‬‮ 13 جولائی‬‮ 2018  |  0:16

لندن(نیوزڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کو لندن پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ سب کچھ اس وقت رونما ہوا جب حسن نواز کے

بچوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدتمیزی کی۔ دوسری جانب جنید صفدر کا موقف ہے کہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔ادھر پولیس نے حسین نواز کے بیٹے ذکریا حسین کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدراور حسین نواز کے بیٹے زکریا نواز کو لندن پولیس نے گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جنید صفدر اور زکریا نواز کو لندن پولیس نے ایون فیلڈ ہاوس کے باہر مظاہرین کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔گزشتہ روز ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر جنید صفدر اور زکریا حسین کی مظاہرین سے ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد لندن پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں