پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

فیصلے کی گھڑی آگئی،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے حوالے سے پاکستان نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہاہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے حوالے سے پاکستان سترہ جولائی کو عالمی عدالت میں جواب جمع کرائے گا ٗموجودہ دورمیں بھارتی مظالم کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ٗآسیہ اندرابی اور ساتھی صوفیہ کو تہاڑ جیل میں منتقل کر نے کی مذمت کرتے ہیں ٗ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ٗ

اس پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ ہرفورم پر لڑتا رہے گا ۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے موجودہ دورمیں بھارتی مظالم کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، 8 جولائی کو برہان وانی کی شہادت کو دو سال مکمل ہوگئے اور ان 2 سال میں بھارت نے کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے اور سیکڑوں کشمیریوں کو شہید، ہزاروں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم اور ہزاروں افراد شدید زخمی کئے گئے، گزشتہ ہفتے بھی متعدد کشمیری شہید ہوئے، آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی صوفیہ کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ1947 سے کشمیریوں نے جرات کے ساتھ بھارتی مظالم کا مقابلہ کیا جو تاحال جاری ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کی، کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور اس پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ ہرفورم پر لڑتا رہے گا، عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ بھارتی مظالم کو نوٹس لے اور کشمیریوں کے ان کے حقوق ان کی امنگوں کے مطابق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج ناصرف مقبوضہ وادی میں ظلم ڈھا رہا ہے بلکہ پاکستان میں موجود شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ٗ

بھارت پاکستان کا امن ثبوتاڑ کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو ہے، پاکستان سترہ جولائی کو عالمی عدالت میں جواب جمع کرائے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے طالبان سے متعلق سعودی حکومت کے بیان پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمت، امن کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور آئندہ بھی افغان مفاہمتی عمل میں ممکنہ معاونت کرتے رہیں گے تاہم افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اس حوالے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان بات چیت جاری ہے امید ہے کہ اس میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ ایران ،روس ، چین کی خفیہ ایجنسیوں کے حکام کے دورے کا علم نہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…