پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘ ایف سیون ،ای الیون میں جائیدادیں،ڈیڑھ کروڑ رشوت،عدلیہ اور فوج کیخلاف پراپیگنڈہ ،مریم اورنگزیب کیخلاف تحقیقات کا آغاز،سنسنی خیز انکشافات

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف چیئرمین نیب کو درخواست دے دی گئی ۔ درخواست میں اختیارات کے غلط استعمال ، اسلام آباد کے مہنگے سیکٹر ایف سیون اور ای الیون میں جائیدادیں بنانے ، مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ارکان کو پی ٹی وی میں بھرتی کرانے اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ تقریب کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لینے جیسے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں جبکہ بدانتظامی کے باعث پی ٹی وی کے 350ملازمین کے ریٹائرمنٹ فوائد سے محرومی کا ذمہ دار بھی مریم اورنگزیب کوقرار دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی کے الزامات پر مبنی درخواست چیئرمین نیب کو دائر کردی گئی ہے جس پر نیب نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے ۔ درخواست میں مریم اورنگزیب کیخلاف مالی بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں اختیارات کا غلط استعمال ، اسلام آباد کے پوش علاقوں ایف سیون اور ای الیون میں حکومت کے آخری ایام میں جائیدادیں خریدنے ، سرکاری رہائش گاہ پر بجٹ سے زیادہ چالیں لاکھ روپے خرچ کرنے اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ تقریب کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لینے کے الزامات لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ پی ٹی وی میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ٹیم کے سرگرم کارکن عمار مسعود سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں کو بھرتی کروانے ، مسلم لیگ (ن) کے خصوصی نغموں کے لئے سرکاری ٹی وی کے وسائل استعمال کرنے ، مریم نوازکی زبانی ہدایت پر اشتہارات کے اجرا اور میڈیا انڈسٹری میں موجود چالیس سے زائد افراد کو عدلیہ اور فوج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے کیلئے سرکاری خزانے سے تنخواہیں ادا کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ اکیس کے قریب نواز لیگی کارکنان کو پیمرا میں بھرتی کروانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن پیمرا حکام نے فہرست کو مسترد کرکے واپس بھیج دیا تھا ۔ واضح رہے کہ پی ٹی وی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی بدولت فنڈز کی کمی سے پی ٹی وی کو 350ملازمین ریٹائرمنٹ کے فوائد سے محروم رہ گئے تھے نیب نے ان تمام الزامات پر مبنی درخواست وصول کرکے چھان بین شروع کردی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…