منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بعد میں گلہ نہ کرنا۔۔ شہباز شریف نے میڈیا، ججز، اور جرنیلوں سے اپیل کرتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان کر دیا، یاد رکھنا وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا۔۔ کارکنوں کی گرفتاری پر نگران وزاعلیٰ پنجاب اور پولیس والوںکو کھلی دھمکی دیدی

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دال میں کچھ کالا ہے، عمران خان کو دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود آج جلسہ کرنے کی اجازت اور ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، نگران حکومت اور حکومتی مشینری ، پولیس والے سن لیں وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا،ہم الیکشن جیت رہے ہیں، 25جولائی کو فیصلہ دیکھ لینا، ہر حال میں نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ جائیں گے،

ہمارا پروگرام پر امن ہے مگر حالات کشیدہ کئے جا رہے ہیں، نگران وزیراعلیٰ، نگران وزیر داخلہ اور پولیس کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، شہباز شریف کا پریس کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، عمران خان کو دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود آج جلسہ کرنے کی اجازت اور ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے ، نگران وزیراعلیٰ، نگران وزیر داخلہ اور پولیس والے سن لیں وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا، ہم الیکشن جیت رہے ہیں، 25جولائی کو فیصلہ دیکھ لینا، ہر حال میں نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ جائیں گے، ہمارا پروگرام پر امن ہے مگر حالات کشیدہ کئے جا رہے ہیں، نگران وزیراعلیٰ، نگران وزیر داخلہ اور پولیس کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، میں عدلیہ، میڈیا اور فوج سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے پر امن پروگرام میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ،اگر ان تمام اقدامات کے اثرات 25جولائی کی شام انتخابات پر پڑے تو کیا ہو گا؟اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہو گا۔ ہمارا پروگرام پر امن ہے اور میں ذمہ داران سے کہتا ہوں کہ اس ملک کو خوفناک صورتحال کی طرف نہ دھکیلا جائے ، ہمارے دشمن یہی چاہتے ہیں۔ ہمیں پہلے بھی

ہتھکڑیاں اور جیلیں ہو چکیں، اٹک قلعہ بھی ہم نے دیکھا ہے اور اس کو خاطر میں نہیں لائے، اور نہ ہی کل لے کر آئیں گے۔ ایک جماعت کو سپورٹ اور ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والے اور ملک کو دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے والے اور پاکستان کو سی پیک کا تحفہ دینے والے کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے۔ آئیں مل کر پاکستان کو مضبوط اور

خوشحال بناتے ہوئے ترکی اور ملائیشیا کے ہم پلہ بنا دیں۔ کیا وجہ ہے کہ بھارت ہم سے آگے ہے، میں جب مودی کو جی 20اجلاس میں دیکھتا ہوں تو میرا دل چھلنی ہو جاتا ہے کہ سوچتا ہوں ان کے پاس کونسا نسخہ کیمیا ہے اور ہم کیوں پیچھے ہیں۔ ہمیں مل کر ملک کو آگے لے جانا ہے مگر اس قسم کی صورتحال کے خوفناک نتائج برآمد ہونگے۔ الیکشن میں بلاشبہ دھاندلی ہو رہی ہے اور میں الیکشن کمیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس قسم کی چیزوں کو روکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…