منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

راحیل شریف نے دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن سے قبل کیا، کیاتھا؟جمہوری نظام کیلئے سیاسی قیادت کوکیا کرنا چاہئے؟ آئی ایس آئی کے سابق عہدیدار میجر (ر) محمد عامر کے انکشافات، انتباہ کردیا

datetime 11  جولائی  2018 |

چارسدہ (نیوز ڈیسک)  آئی ایس آئی کے سابق عہدیدار ریٹائرڈ میجر محمد عامر نے کہا ہے کہ جنرل(ر) راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضبآپریشن سے پہلے بلوچستان کے باغیوں کو کھلی معافی دی جبکہ پنجابی طالبان سے معاہدہ کیا مگر کسی پختون لیڈر نے خیبر پختونخوا کے طالبان سے مفاہمتی پالیسی کے حوالے سے آواز نہیں اٹھائی ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے گولی اور مرہم دونوں کی ضرورت ہے،

پاکستان میں ہر کوئی جمہوریت چاہتا ہے مگر مروجہ جمہوری نظام سے کوئی شہری مطمئن نہیں لہذا سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا، خیبر پختونخوا کا نگراں سیٹ اپ بوڑھوں اور بے روزگاروں کا مجمع ہے۔خطرات اور اندیشوں کے باوجود وزیر اعلی خواب غفلت کی نیند سوتے رہے جس کی وجہ سے بلور خاندان کا تیسرا چشم و چراغ بھی جمہوریت اور امن پر قربان ہو گیا۔ وہ بدھ کو چارسدہ میں اشاعت التوحید والسنت کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد فیاض کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ آئی ایس آئی کے سابق عہدیدار میجر(ر) محمد عامر نے کہا کہ پنجاب میں شوکت حیات جیسے قابل شخص کو داخلہ امور کی وزارت دی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ دوست محمد خان کی سربراہی میں بوڑھوں اور بے روزگار وں کا ایک مجمع حکومتی خزانے اور عوام پر مسلط کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خطرات اور اندیشوں کے باوجود نگراں وزیر اعلی خوا ب غفلت کی نیند سو تے رہے۔ امن و امان اور دہشت گردی کے حوالے سے وزیر اعلی نے ایک بھی اجلاس منعقد نہ کیا اور نہ اس حوالے سے کوئی جامع پالیسی وضع کی۔وزیر اعلیٰ روزانہ اپنی درجن بھر تصاویر میڈیا کو جاری کر تے ہیں۔ ولی خان یونیورسٹی میں 800مستقل ملازمین کو گھر بھیج دیا گیا مگر صوبائی حکومت خاموش ہے۔

ہر پختون امن ، خوشحالی اور روزگار چاہتا ہے مگر ان کا کوئی والی وارث اور دل جوئی کرنے والا نہیں ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایک کھیل تماشہ چل رہا ہے اور صوبائی حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ منظور نظر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ نوازا جائے۔ میجر عامر نے کہا کہ پشاور خود کش حملے میں بیرونی طاقتوں اور بھارت کا ہاتھ ہے۔ پاکستان کی بربادی کے منصوبے عرصہ دراز سے چل رہے ہیں مگر اس حوالے سے کوئی موثر لائحہ عمل نہیں ہے۔پاکستان میں ہر کوئی جمہوریت چاہتا ہے مگر مروجہ جمہوری نظام سے کوئی شہری مطمئن نہیں لہذا سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔

مولانا فضل الرحما ن پر تنقید کر تے ہوئے میجر عامر نے کہا کہ موصوف نے گزشتہ روز اپنی تقریر میں کہا ہے کہ ان کی ناکامی اسلام کی ناکامی ہو گی مگر مولانا بھول رہے ہیں کہ ان کی ناکامی تو فاٹا انضمام ایشو پر پہلے ہی سے ہو چکی ہے۔ 2002 میں ایم ایم اے نے اسلام کے نام پر ووٹ لیا مگر پانچ سالہ دور حکومت میں اسلام کی کوئی خدمت نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے گولی کے ساتھ مرہم بھی ضروری ہے اگر دہشت گرد ریاست کی رٹ تسلیم کر کے سرینڈر ہو نا چاہے تو ان کو ضرور مرہم دینا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب اپریشن سے پہلے بلوچستان کے باغیوں کو کھلی معافی دی جبکہ پنجابی طالبان سے معاہدہ کیا مگر کسی پختون لیڈر نے خیبر پختونخوا کے طالبان سے مفاہمتی پالیسی کے حوالے سے آواز نہیں اٹھائی جس کے منفی اثرات سامنے آرہے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…