بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ڈیم بناؤ مہم کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع، بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا آغاز کب سے شروع کیا جا رہا ہے؟ دھماکہ خیز اعلان کردیا گیا

datetime 9  جولائی  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیرِاعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے وزیراعظم کو پانی و بجلی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں پر کام رواں مالی سال کے دوران شروع ہو جائے گا۔

وزیرِاعظم کو واپڈا کے منصوبوں بالخصوص دیامربھاشا اورمہمند ڈیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا نے 2017 سے اب تک 4 میگا منصوبے مکمل کئے، منصوبوں سے ڈیرہ بگٹی کی 72ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی، جبکہ منصوبوں سے 2487میگاواٹ پن بجلی قومی نظام میں شامل ہو گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کے منصوبوں پر کام رواں مالی سال کے دوران ہی شروع ہو جائے گا۔ دیامربھاشا ڈیم میں آٹھ اعشاریہ ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی اور اس سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں ایک اعشاریہ دو ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش اور آٹھ سو میگاواٹ بجلی بھی پیدا کرنے کی صلاحیت ہو گی۔چیئرمین واپڈامزمل حسین نے نگران وزیراعظم کو بتایا کہ واپڈا نے اگست 2017ء کے بعد سے ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں 72 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے اور دو ہزار چار سو ستاسی میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے لئے بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں۔ مکمل منصوبوں میں کچھی کنال کا فیز ون، گولن گول، تربیلا کا چوتھا توسیعی منصوبہ اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرم تنگی ڈیم کا پہلا مرحلہ 2020ء میں مکمل ہو جائے گا، نگران وزیرِاعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں منصوبوں پرعملدرآمد کے لئے واپڈا کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…