جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

ممنون حسین صادق اور امین نہیں رہے ‘ عہدے سے ہٹا کر مجھے صدر پاکستان بنایا جائے ،جانتے ہیں کون اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست لیکر چلا گیا؟

datetime 8  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں ایک شہری نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی ہے کہ ممنون حسین کو عہدے سے ہٹا کر مجھے صدر پاکستان بنائیں، صدر ممنون حسین بھی صادق و امین نہیں رہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر ممنون حسین بھی صادق و امین نہیں رہے۔

ممنون حسین کو عہدے سے ہٹا کر مجھے صدر پاکستان بنائیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق صدر پاکستان کا غیر جانبدار ہونا لازمی ہے، صدر ممنون حسین مسلم لیگ ن کے رہنما ہیں، صدر ممنون حسین نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیان حلفی جمع کرایا۔شہری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ممنون حسین آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل ہوتے ہیں، عدالت ممنون حسین کا صدارت کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔درخواست میں سیکرٹری قانون، نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کو فریق بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…