شہباز شریف نے(ن )لیگ پر قبضہ کرلیا ،نواز شریف کے حمایتیوں سے لاکھوں جبکہ اپنے حمایتیوں سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا،ٹکٹ ہولڈرنے بھانڈا پھوڑ دیا

7  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے امید واروں کو پارٹی ٹکٹ کیلئے10 لاکھ روپے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) میں واضح دو دھڑے کام کر رہے ہیں،ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف کے حمایتوں کو ٹکٹ جاری کرتے وقت ان سے پارٹی کے نام پر فنڈز لئے،ٹکٹ کیلئے 10لاکھ روپے جمع کروانے کا کہا گیا جبکہ اپنی حمایتیوں سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔

جب سے شہبازشریف پارٹی کے صدر بنے ہیں،نوازشریف کی پارٹی کے اندر کوئی شنوائی نہیں ،زیادہ تر فیصلے حمزہ شہباز اور شہبازشریف کرتے ہیں،چکوال سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ حاصل کرنے والے ایک امیدوار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ جب ٹکٹ دینے کیلئے لاہور گیا اور وہاں میں نے کہا کہ پارٹی کیلئے میری جدوجہد کسی سے بھی پوشیدہ نہیں،احتساب عدالت میں ہر پیشی پر میاں نوازشریف کے ساتھ جاتا رہا ہوں تو مجھے یہ کہہ کر دھکے دئیے گئے کہ تم تو میاں نوازشریف کے آدمی ہو یہاں کیا تلاش کرتے پھر رہے ہو۔شہبازشریف نے مکمل طور پر پارٹی پر قبضہ کرلیا ہے اور اب وہی کرتا دھرتا ہیں۔میاں نوازشریف جب تک ملک میں واپس آکر مقابلہ کریں گے اس وقت تک ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ن لیگ کے اندر بظاہر جو سب کچھ اچھا نظر آرہا ہے اندرونی طور پر حالات بدتر ہیں۔میاں نوازشریف چاہتے ہیں تو شہبازشریف ان کی رہنمائی میں کام کریں مگر شہبازشریف اداروں سے ٹکر نہیں لینا چاہتے،انکا قطع نظر صرف اور صرف اقتدار ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…