جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

’’ عوام مینڈیلا کیلئے باہر نکلتے ہیں مارکوس کیلئے نہیں‘‘ نوازشریف کے بعد اب کس کی باری ہے؟عمران خان نے (ن)لیگ کو پیشگی آگاہ کردیا،کیا کچھ ہونے جارہا ہے؟‎

datetime 7  جولائی  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے عبدالعلیم خان کے آفس میں اجلاس منعقد کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے پہلی مرتبہ کسی بڑے ڈاکو پر ہاتھ ڈالا گیا ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ اب طاقتور کا بھی احتساب ہونے جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف یا کسی کی ذات سے نہیں بلکہ سسٹم کی مضبوطی سے غرض ہے اور آج ہماری 22سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لا رہی ہے ۔

ملک میں مضبوط احتسابی نظام ضروری ہے ورنہ ہم ترقی نہیں کر سکتے ،میڈیا کے سوالوں کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے یہ کہتے ہیں کہ وہ عوام کے پاس جائیں گے میں بھی عوام میں موجود ہوں ،لوگ کبھی ایسے شخص کیلئے باہر نہیں نکلیں گے جس نے قوم کے3سو ارب روپے لوٹ کر باہر جائیدادیں بنائی ہوں،نوازشریف کو علم ہونا چاہیے کہ عوام مینڈیلا کیلئے باہر نکلتے ہیں مارکوس کیلئے نہیں ، عمران خان نے کہا کہ وہ کلثوم نواز کیلئے ہمیشہ اچھے الفاظ رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے مشرف دور میں آمریت کے خلاف اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی لیکن اب کلثوم نواز کا نام لے کر نواز شریف جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کیا اس کی سہولت اور پاکستانیوں کو بھی حاصل ہے؟عمران خان نے کہا کہ سب کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے یہی ہماری جدوجہد بھی ہے ،ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی خوش قسمتی ہے ورنہ وہ حدیبیہ کیس میں منی لانڈرنگ میں قابو آ چکے ہوتے ،بڑے بھائی کے بعد اب چھوٹے بھائی کی باری ہے وہ عوام کے پاس جائیں میں دیکھتا ہوں کہ کیسے عوام ان کیلئے باہر نکلتے ہیں ،پنجاب میں سامنے آ نے والی52کمپنیاں شہبا زشریف کی کرپشن کی داستانیں ہیں جنہوں نے لاہور اور ملتان کی میٹرو میں عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی جیبیں بھرنے کیلئے منصوبے شروع کیے ،عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بچوں کی بیرون ملک 16کمپنیاں اور3سو ارب روپے کی کرپشن ہے یہ وہ اثاثے ہیں جو سامنے آ چکے ہیں ۔

تمام پاکستانیوں کو ان کی کرپشن کی داستانیں ازبر ہو چکی ہیں اور وہ اب کسی قیمت پر ان کا ساتھ نہیں دینگے ،یہ اس سزا پر جتنے مرضی ڈرامے کر لیں انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا ،عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے گاڈ فادر کے ہٹ جانے کے بعد اب اوروں کی باری آئے گی ،آصف زرداری کو دراصل نواز شریف نے تحفظ دے رکھا تھا یہ کیسا میثاق جمہوریت تھا جس میں طے تھا کہ ہم ایک دوسرے کی کرپشن بچانے میں ساتھ دیں گے اب آصف زرداری کو بھی احتساب کے عمل سے گزرنا ہو گا ،عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی ٹیم تیار ہے انشاء اللہ کسی بھی سیٹ پر مسلم لیگ ن کو آسان ٹارگٹ نہیں دینگے ،انہوں نے لاہور سے لیگی رہنما چوہدری عبدالغفور کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…