بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

عدالتی فیصلے کے بعد مریم نواز ،کیپٹن (ر) صفدر کے انتخابی حلقوں میں متبادل امیدواروں کے نام سامنے آگئے،انتخابی نشان بھی تبدیل

datetime 6  جولائی  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو سزائیں سنائے جانے کے بعد انکے انتخابی حلقوں میں متبادل امیدواروں کے نام سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 127سے اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 173سے امیدوار تھیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی ملک پرویز کے بیٹے علی پرویز ملک مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے ٹیلی ویژن کے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں گے۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ 173 میں مریم نواز کے کورنگ امیدوار عمران شفیع کھوکھر مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے کرکٹ وکٹ کے انتخابی نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر بھی مانسہرہ کے کچھ علاقوں اور ضلع طورغرپر مشتمل این اے 14 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے امیدوار تھے تاہم عدالتی فیصلے کے مطابق اب وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ ان کے کورنگ امیدوار محمد سجاد جنگی ٹینک کے انتخابی نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…