منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سعد رفیق کے ستارے گردش میں۔۔۔!!! نیب نے سابق وفاقی وزیر کی خفیہ کمپنی کا ریکارڈ ڈھونڈ لیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ہمارے حکمران خوفناک حد تک جرائم میں ملوث ہیں کہ ہم اندازہ نہیں کر سکتے۔ میں پوری قوم سے کہتا ہوں کہ ان کے چہرے پہچان لیں، یہ کس قسم کی گفتگو کرتے ہیں، ہمیں آ کر ٹی وی چینلز پر بھاشن دیتے ہیں لیکن یہ لوگ خود جرائم میں اس قدر گھر چکے ہیں کہ کوئی سن کر کانوں کو ہاتھ لگا لے۔

چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنی بیوی  غزالہ اور بھائی کے نام پر ایک کمپنی کھولی ،جسے پیراگون نے ٹیک اوور کیا، یا یوں کہیں کہ اس کمپنی نے پیراگون کو ٹیک اوور کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ان سے اس کمپنی سے متعلق دریافت کیا گیا تو یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔اس کمپنی کا ایک بینک اکاؤنٹ تھا لیکن پکڑے جانے کے ڈر سے انہوں نے اس بینک کا تمام ریکارڈ ٹیمپر کر دیا ۔چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا کہ لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں موجود حبیب بنک لمیٹڈ کی ایک برانچ میں اس کمپنی کا اکاﺅنٹ کھلا تھا اور کمپنی کے اس اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوتی تھی لیکن انہوں نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے تمام تر ریکارڈ تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چئیرمین نیب  کو داد دینی چاہئیے کہ انہوں نے نیب میں اچھے لوگ رکھے ہیں۔میرے پاس اطلاع ہے کہ نیب اس بینک اور اس ریکارڈ تک پہنچ گیا ہے اور انہوں نے اس میں ملوث افراد کو بھی واضح کہہ دیا ہے کہ یہ ہمارے پاس ریکارڈ ہے تم غائب کرو یا نہ کرو، ہمیں ریکارڈ مل چکا ہے۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے نے حال ہی میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں دوسری شادی کرنے کا اعتراف کیا ہے اس سے پہلے وہ اس بات سے مکمل انکاری تھے ۔اس انکشاف کے بعد ان کی پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…