جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پٹرول ،ڈیزل،گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ،فی یونٹ کتنی قیمت بڑھادی گئی؟پاکستانیوں کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی

datetime 27  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے25پیسے اضافے کی منظوری دے دی،اضافے کی منظوری مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دے دی گئی۔اضافے سے صارفین پر15ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیپرا میں مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سماعت ہوئی۔سماعت میں نیپرا کو بریفنگ دی گئی۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مئی میں ریفرنس فیول کی لاگت5روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی۔

جبکہ12 روپے47 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگے فرنس آئل سے19فیصد سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے32 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی تاہم نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے25پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے رواں ماہ ہی پٹرولیم مصنوعات ، گیس ،سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…