بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

نیب انٹرپول کے ذریعے جوکرناچاہتا ہے کرلے، برطانوی میڈیا میں آنیوالی پراپرٹیز شریف فیملی کی نہیںبلکہ کس کی ہیں، نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے نیب کو بڑا چیلنج دے دیا

datetime 26  جون‬‮  2018 |

لندن (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ برطانوی میڈیاکے ذریعے سامنے آنے والی پراپرٹیز شریف فیملی کی ملکیت نہیں،نیب کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں کی بات کی کوئی حیثیت نہیں،نیب انٹرپول کے ذریعے جوکرناچاہتا ہے کرلے، والدہ کی حالت پہلے سے زیادہ تشویشناک ہے۔لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ برطانوی اخبار کے دعوے کا جواب مناسب فورم پر دیا جارہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی اخبار کے ذریعے سے سامنے آنے والی تمام پراپرٹیز کا کاروبار حسن نواز نے کیا تھا،اب وہ بھی ان کی ملکیت نہیں۔حسین نواز نے کہا کہ نیب کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں کی بات کی کوئی حیثیت نہیں، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے،یہاں غیرقانونی اقدامات ممکن نہیں،نیب انٹرپول کے ذریعے جوکرناچاہتا ہے کرلے۔ والدہ کی حالت پہلے سے زیادہ تشویشناک ہے، ڈاکٹروں نے بیہوشی کی دوابڑھا دی ہے،آج وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ بھی موخر کردیا گیا ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…