منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پشاور میں جنگی جہاز گر کر تباہ‎

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے،حادثے کا شکار ہونیوالا ایف ٹی سیون پی جی تربیتی طیارہ معمول کے آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھا۔ترجمان پاک فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ایف ٹی سیون پی جی تربیتی طیارہ معمول کے آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز کے فورا بعد آگ لگ گئی تھی، جہاز کے پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو قریبی آبادی پر گرنے سے بچایا اور ایئرپورٹ کی جانب لے آیا۔عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے دوران جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنائی دی۔جہاز میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے، پاک فضائیہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دوسری جانب صدر مملکت ، نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، شہبازشریف، آصف علی زرداری سمیت حکومتی و سیاسی شخصیات نے واقعہ میں ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارہ گرنے کے چند واقعات ماضی قریب میں پیش آئے ہیں جن میں ہوابازوں نے جامِ شہادت بھی نوش کیا۔ تین سال قبل 24 نومبر 2014 کو طیارہ حادثے کا شکار ہوکر پاکستان کی پہلی خاتون پائلیٹ آفیسر مریم مختار شہید ہوگئیں تھیں جو ایف ٹی سیون پی جی (FT-7PG) طیارے کی معمول کی پرواز پر تھیں.گزشتہ برس مئی میں طیارہ حادثے کے 2 واقعات پیش آئے تھے۔

جن میں پہلا واقعہ 2 مئی کو صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں پیش آیا جہاں میراج طیارہ گر کر تباہ ہوا، لیکن اس حادثے میں پائلیٹ محفوظ رہے25 مئی کو میانوالی کے قریب پیش آنے والے ایک اور واقعے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7 پی جی گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس حادثے میں بھی خوش قسمتی کے ساتھ پائلیٹ محفوظ رہے.گزشتہ برس اگست میں بھی طیارہ گرنے کے 2 واقعات پیش آئے جن میں پہلا واقعہ 9 اگست کو میانوالی سبزہ زار کے قریب پیش آیا جہاں ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں پائلٹ محمد ذیشان شہید ہوگئے تھے۔17 اگست کو سرگودھا کے قریب ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، تاہم اس پائلیٹ محفوظ رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…