بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

’’کسی ایسے شخص کو ٹکٹ جاری نہیں کروں گا ‘‘ عمران خان پارٹی ٹکٹ جاری کر کے مشکل میں پھنس گئے علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو ٹکٹ نہ دینے پر کیا کام کر دیا گیا

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں معروف صحافی ارشاد بھٹی نے علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو ٹکٹ نہ دینے پر عمران خان کو  آڑے ہاتھوں لیا ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشاد بھٹی نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کسی بھی جماعت کا کوئی نظریہ نہیں ، ان کے قریب نظریے کا مطلب اقتدار حاصل کرنا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا دشمن خود عمران ہیں ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ کسی دوسری سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ خود سے ہے۔ ان کا تنظیمی ڈھانچہ اور مشاورت سمجھ سے باہر ہے۔عمران خان جسے مرضی ٹکٹ دیں لیکن انہوں نے یہاں پر بھی الیکٹیبلز کو ٹکٹ جاری نہیں کیے ۔ معروف صحافی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ایک امیدوار ایسا بھی جس کا اپنا کوئی حلقہ نہیں اسے بھی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ہمیشہ اپنے جلسوں میں ، تقریروں میں علامہ اقبال کی بات کرتی ہے کیا یہ ممکن نہیں تھا کہ و ہ ان کے پوتے ولید اقبال کو ایک ٹکٹ دے دیتے ۔ یہ مانا کہ علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال میرٹ پر پورا نہیں اترتے لیکن کیا ایسا ممکن نہیں کہ ان کے پوتے کو ہارنے کیلئے ہی ایک ٹکٹ جاری کر دیا جائے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ولید اقبال نے کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان کارکنان کے مسائل خود سنیں، میں کسی کا مخالف نہیں لیکن پارٹی پرقبضہ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو مجھ سے تکلیف ہے تو اس کے بدلے میں پارٹی کو نقصان پہنچائے نہ ہی کارکنوں کا استحصال کرے، پارٹی کیلئے ماریں کھانیوالے، جیل جانیوالے کارکنان چیئرمین عمران خان سے انصاف چاہتے ہیں، تحریک انصاف اپنے کارکنوں کے ساتھ ضرور انصاف کرے۔ولید اقبال نے کہا کہ پارٹی کا ڈسپلن سب کیلئے برابر ہے، کارکن ڈسپلن میں رہتے ہوئے چیئرمین کو مطالبات پیش کریں، وہ کسی سے ناانصافی نہیں کریں گے۔ ولید اقبال نے کہا کہ جو لوگ دو دہائیوں سے تحریک انصاف کیلئے قربانیاں پیش کررہے ہیں،

جو اپنے قائد کے ایک اشارے پر جان نثار کرتے ہیں انہیں ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے میں یکسر نظر انداز کیاگیا، حالانکہ پہلا حق انہی کا تھا، اس کے برعکس ٹکٹ ان کو ملے جن کا پس منظر اچھا رہا ہے نہ ہی انکی عوام میں جڑیں ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیم عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے لیکن سازشی عناصر کٹی پتنگ کی طرح کسی اور کے ہتھے چڑھ جائیں گے،

پارٹی کو فتح دلانے کیلئے عمران کو وزیراعظم بنانے کیلئے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے لیکن بعض لوگ اس موقع پر سازشیں کرکے پارٹی کو اندر سے نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ مخالفین کے ایجنٹ اور ان کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، ہم نے سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وہ پارٹی کو نقصان نہ پہنچا سکے لیکن اب وہ پارٹی کے اندر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں

جس کا عمران خان کو بروقت ادراک کرتے ہوئے معاملہ بہتر انداز میں سلجھانا چاہئے،اگر کسی کو ولید اقبال سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ ولید اقبال کا استحصال کرلے لیکن ان ورکرز کا نہ کرے جو اپنے چیئرمین کے نام پر جانیں وارتے ہیں، ولید اقبال نے کہا کہ کارکنوں نے قربانیاں دیں انہیں صلہ بھی ملنا چاہئے ، مگر بعض لوگ کارکنوں اور چیئرمین کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں،

لیکن ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور تحریک انصاف کو کبھی بھی پیپلز پارٹی والے انجام سے دوچار نہیں ہونے دیں گے۔ ولید اقبال نے کہا کہ جن لوگوں نے نون لیگ کے پانچ سال میں مظالم سہے، صعوبتیں برداشت کیں ، ان کو عزت دینے کا وقت آیا توکچھ ٹھیکیدار صفت لوگ سامنے آگئے،انہوں نے کہا کہ میری طاقت میرے ساتھی ہیں، میں پارٹی ڈسپلن میں خود بھی رہوں گا اور کارکنان کو بھی تلقین کرتا رہوں گا

لیکن قیادت یہ ضرور سوچے کہ ایسے حالات کیونکر پیدا ہوئے اور کس نے پیدا کئے جس سے عمران خان کی آواز گلی گلی کوچے کوچے پہنچانے والے بے لوث کارکنان مایوس، رنجیدہ اور افسردہ ہیں، ولید اقبال نے پریس کانفرنس کے آخر میں پھر عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر نظرثانی کریں اور جن لوگوں نے پارٹی کیلئے دو دہائیوں تک بے لوث خدمت کی ہے انہیں نظر انداز نہ کیا جائے اور کارکنان کو نظر انداز کرنیکی پالیسی بنانے والوں سے ضرور نمٹا جائے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…