جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کی نشست پر 2بھائی آمنے سامنے ،سمیع الحق تحریک انصاف ، دوسرا بھائی علی حسن کس جماعت سے میدان میں اترے گا؟دلچسپ صورتحال

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 174 میں دوبھائی آمنے سامنے آ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹ جاری ہونے کے بعد اوچ شریف میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 میں دو بھائی انتخابی میدان میں آپس میں ٹکرائیں گے ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سمیع الحق کو ٹکٹ جاری کردیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف علی حسن امیدوار ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کاٹکٹ نہ ملنے پرنواب آف بہاولپورکے صاحبزادہ آزادامیدوارہوں گے۔

دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کل سے کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس کے لیے پارٹی صدر شہباز شریف خصوصی طور پر شہرقائد آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے مطابق پارٹی قائد شہباز شریف پیر کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جس کے دوران وہ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔ (ن) لیگ کے مطابق شہباز شریف تاجروں اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے حلقے این اے 249 اور لیاری کا بھی دورہ کریں گے۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف مفتاح اسماعیل کے حلقے این اے 244 کا بھی دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔علاوہ ازیں عام انتخابات سے قبل ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی اتحادی سیاست کا آغاز ہوگیا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کامختلف حلقوں کیلئے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پیپلزپارٹی اورمتحدہ مجلس عمل کیساتھ ہورہی ہے دوسری جانب پشتونخواہ میپ کامسلم لیگ ن کیساتھ انتخابی اتحاد کابھی امکان ہے۔اس حوالے سے گذشتہ سال 2 دسمبر کو خان عبدالصم خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر جلسہ سے ن لیگ کیقائد نواز شریف اور پی کے میپ کے محمودخان اچکزئی کی جانب سے باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا تھا۔اسی طرح بلوچستان نیشنل پارٹی کاکوئٹہ کے حلقوں کے لئے پہلے ہی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ انتخابی اتحاد ہوچکاہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…