جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ وقاص اکرم نے این اے 115 جھنگ سے( ن) لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ شہباز شریف کو بتادیا تھا کہ مجھے ٹکٹ نہیں چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لوں گا۔
اسی حوالے سے میں نے کئی روز سے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ جھنگ میں ان کے بینروں پر آزاد امیدوار لکھا گیا ہے اس کے باوجود (ن )لیگ نے ان کو ٹکٹ جاری کیا۔ن لیگ کی جانب سے پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔