جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،نوازشریف کیخلاف اہم کیس بند، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف بڑے اقدام کی منظوری دیدی گئی

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا جس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوں کی تفصیل کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستان ٹیلی ویڑن میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور بدعنوانی کا کیس ایف آئی اے کو بجھوانے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور دیگر کے خلاف خو شحال پاکستان اسکیم میں عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔ جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ نیب صرف اور صرف قانون اورٹھوس شواہد کی بنیاد پر کاروائی کرتا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے افتخار رحیم خان، سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئرفنڈ اسلام آباد ، افسران/ اہلکاران اوردیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبیہ طور پر غیر قانونی طور پر تقرریوں اور میڈیکل کالج روات کیلئے 300 کنال زمین مہنگے داموں خریدنے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 660 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ڈی ایچ اے اسلام آباد کی انتظامیہ، بحریہ ٹاؤن، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کرنے اور ڈی ایچ اے ویلی اور ڈی ایچ اے فیزٹو ایکسٹینشن کوڈویلیپ نہ کرنے کاالزام ہے جس سے ہزار ہا متاثرین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جس کا ازالہ کیا جائیگا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ایم پی اے چوہدری منظور الٰہی، سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی،سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انوسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ممبرپبلک سروس ٹرائبیونل عبد الحمید خان ،سابق صدرجی او سی ایچ ایس عرفان حمید خان اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انوسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق چیف فنانشل آفیسر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی اکرام نوید اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزم پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے چئیرمین /ڈائریکٹرمیسرز ایرو لیوب پرائیویٹ لمیٹڈ محمد ارشد جلیل اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

ملزمان پرمبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے وائس چانسلر سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام ڈاکٹر مجیب الدین میمن اور دیگر کے خلا ف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر یونیورسٹی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 100 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق سیکرٹری ریوینیو سٹیمپس اور ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹیزحکومت سندھ گل حسن چنہ اور عبدالرزاق قریشی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔

ملزمان پرمبینہ طور پر 770 ایکڑ حکومتی اراضی غیر قانونی طور پرمنتقل کرنے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کراچی کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سی ای او این آئی سی ایل کی غیر قانونی طور پر تقرری کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستان سٹیٹ آئل کے افسران/ اہلکاران کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔

ملزمان پر مبینہ طور پرپیٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں بدعنوانی اور خرد برد کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 14.2 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق چئیرمین نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) ایاز خان نیازی اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر سابق چئیرمین نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی تنخواہ اور دیگر مراعات کی شکل میں قومی خزانے کونقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 109.874 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے چیف آف پارٹی شیلادیہ ایسوسی ایٹس سلیم باز خان اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

ملزمان پر مبینہ طور پر یو ایس ایڈ پاکستان کے پراجیکٹس میں بدعنوانی کا الزام ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے کبیر میڈیکل کالج پشاور کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے فاٹاایجوکیشن ڈائیریکٹریٹ کے افسران /اہلکاران او دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پرپر مبینہ طور پربدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر بھرتیاں کرنے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ملک قاسم کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔

ملزم پر مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزم پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزم پر مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر خوراک بلوچستان اظہار حسین کھوسہ اور دیگرکے خلا ف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر بدعنوانی اور خورد برد کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے فشریز ڈیپارٹمنٹ پسنی کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انکوائری جاری رکھنے اور مزید چھان بین کا حکم دیا۔ 22 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان نواب محمد خان شہوانی اوردیگرکے خلا ف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے حکومتی فنڈز میں خورد برد کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق صوبائی وزیربرائے قانون سندھ ضیاء الحسن لانجار اوردیگرکے خلا ف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو124 ملین روپے کانقصان پہنچا۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق سی پی او ملتان اوردیگرکے خلا ف انکوائری کی منظوری دی۔ملزم پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے او جی ڈی سی ایل میں مبینہ بد عنوانی اور میرٹ کے برعکس تقرریوں کے الزام میں مبینہ طور پر شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک کینسر ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے۔ نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشیں کریں۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ وہ بدعنوان، اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اپنی تما م تر صلاحیتیں استعمال کریں اس سلسہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ’’ احتساب سب کے لیے ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور پاکستان کی عوام سے ہے۔ نیب افسران اپنے فرائض پوری ایمانداری ، دیانت ، میرٹ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں تا کہ بد عنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…