اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان ’’30منٹ میں 3پیپرز حل،اسی دن نتیجہ جاری۔۔۔!!! فائنل امتحان پاس کئے بغیرمراد سعید کو بی ایس آنرز کی ڈگری جاری ،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی آف پشاورکے قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی ، تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی مراد سعید کوفائنل امتحان پاس کئے بغیربی ایس آنرز کی ڈگری جاری،غیر قانونی طورپر دی گئی اس ڈگری سے متعلق یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ مراد سعید نے صرف آدھ گھنٹے کے دوران 3امتحانات دئیے اور پا س قرار پائے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے تمام متعلقہ اتھارٹیز اور طاقتور سینڈیکیٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں کے دورا ن ہی ڈگری جاری کردی ۔نجی ٹی وی نے اس ڈگری کی کاپی بھی حاصل کرلی۔اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یونیورسٹی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یونیورسٹی آف پشاور کے موجود ہ وائس چانسلر کو تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے لگایا تھا۔جس نے مراد سعید کو ڈگری جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی ایکٹ اور بی ایس ریگولیشن 2010کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔مراد سعید کیلئے الگ پیپرز تیارکروائے گئے جو کہ غیر قانونی ہے ،اس منفرد کیس نے یونیورسٹی کے تمام قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔شعبہ ماحولیاتی سائنسز نے مراد سعید کو نوازنے کیلئے3 پیپرز تیار کروائے اور صرف آدھے گھنٹے میں اسے حل کروادیااوراسی تاریخ کو نتیجہ بھی جاری کردیا۔واضح رہے کہ مراد سعید2013کے الیکشن میں سوات سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ 2005سے 2009کے دوران یونیورسٹی آف پشاور سے بی ایس آنرزکے طالبعلم رہے اور اس دوران انہوں نے فائنل امتحان پاس نہیں کیا تھا۔قانونی ماہرین نے اس سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی ہوش آیا اور معاملے کا نوٹس لیا۔ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کے مطابق 2005سے 2009کے دوران مراد سعید کو انڈر گریجوایٹ پڑھائی کے دوران تمام کورسوں میں پاس کردیاگیا۔یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر رسول جان نے اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی جو اس نتیجے پر پہنچی کہ قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مراد سعید کو جلد بازی میں ڈگری جاری کی گئی جسے منسوخ کیا جائے۔3

مارچ 2018کو پشاور ہائیکورٹ نے اس معاملے کو یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کمیٹی کو بھجوایا۔کمیٹی ہیڈڈاکٹر بشیر احمد سے جب رابطے کی کوشش کی گئی توانہوں نے کہا کہ وہ ڈگری والے معاملے سے لاعلم ہیں ۔شعبہ ماحولیاتی سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر حزب اللہ نے کہا کہ کیس کہاں تک پہنچا ہے وہ نہیں جانتے۔یونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف خان اور رجسٹرار ڈاکٹر زاہد گل سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے کوئی موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…