بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

زرداری کی راتوں کی نیند حرام، سندھ تحریک انصاف کی جھولی میں جا گرا انتخابات سے قبل دھماکہ خیز پیشرفت، کپتان کو خوشخبری سنا دی گئی

datetime 18  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرکوٹ(آئی این پی)سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم این اے 220 سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے حق میں دستبردار ہو گئے اور الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پی ٹی آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے اور الیکشن ملکر لڑنے پر اتفاق ہو گیا،سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم این اے 220 سے

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے حالات بدلنے کیلئے جہدوجہد کررہی ہے پی ٹی آئی عوام کیلئے امید کی کرن بن چکی ہے آج سندھ کے لوگوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے پیپلزپارٹی کے دس سالہ دور اقتدار میں کراچی کو کچراخانہ بنادیا آج اگر کراچی میں امن ہے تو رینجرز کی وجہ سے ہے۔شاہ محمود قریشی نے عمرکوٹ میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے مک مکا کی سیاست کی آج بھٹو والی پیپلزپارٹی نہیں یہ زرداری پارٹی بن چکی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا سندھ کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے لوگوں کو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا انہوں نے کہا کہ انہیں سندھ اور پاکستان کے حالات کی بڑی فکر ہے وہ یہاں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے نہیں بلکہ حالات بدلنے اور رجعت پسندوں کا مقابلہ کرنے کیلئے آئے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے عوام سے کہا کہ اس جہدوجہد میں جو میرا ساتھ دیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے میرا مقابلہ کرنے کیلئے حامد سعید کاظمی کو کہا کہ پیسے دونگا تم مخدوم کے خلاف الیکشن لڑوں

مگر حامد سعید نے آصف زرداری کی پیشکش کو ٹھکرا دیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے خاندان کو تقسیم کیا گیا ارباب غلام رحیم کے خاندان کو تقسیم کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارے سر کٹ تو سکتے ہیں مگر جھک نہیں سکتے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں ہمارے لوگوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا لوگوں کے واٹر کورس بند کردیے گئے انہوں نے کہا ظالموں خدا کا خوف کرو اللہ کی پکڑ سے ڈرو۔

اس سے قبل جلسے عام سے جی ڈی ای کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست دی جائے گی عوام سندھ میں پیپلزپارٹی سے نجات کیلئے ہمارا ساتھ دیں ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ جی ڈی ای سندھ میں پیپلزپارٹی کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے انشا اللہ عوام کو الیکشن میں سرپرائز دینگے جلسے عام

سے سابق ایم این اے لال مالھی جی ڈی ای کے رہنما فقیر جادم منگریو وغیرہ نے بھی خطاب کیا عمرکوٹ میں تحریک انصاف نے بھرپور سیاسی پاور شو کیا جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی شاہ محمود قریشی کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا شاہ محمود قریشی آج دن میں تھر کے لیے روانہ ہوجائے گئے تھر میں مختلف گاو¿ں گوٹھوں میں شاہ محمود قریشی مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…