منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

نواز شریف کی گرفتاری کاامکان مسترد ،مسلم لیگ (ن) کو فوجی قیادت کے ساتھ کام کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 14  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو تشکیل شدہ میڈیا سیل کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ اگر آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو اسے فوجی قیادت کیساتھ کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر آپ کو یاد ہو تو حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی فوج کے اعلیٰ افسران کے ساتھ انتہائی سازگار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ان خدشات کو مسترد کیا کہ غیر منتخب قوتیں انتخابات کا نقشہ بدل سکتی ہیں ٗ 1988 کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان قوتوں نے اسلامی جمہوری اتحاد کے ساتھ مل کر شہید بینظیر بھٹو کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی تا کہ وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر کے حکومت تشکیل نہ دے پائیں۔انتخابات کے نتائج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ووٹر کے موڈ پر منحصر ہے کہ وہ انتخابات میں کسے منتخب کرے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ اللہ کے کرم سے ووٹر ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا ٗآپ شریف خاندان کے جلسے دیکھیں عوام کیسے ان کا پرتپاک انداز میں استقبال کرتے ہیں۔قومی احتساب بیورو میں دائر ریفرنس میں نواز شریف کی گرفتاری کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ محض مفروضے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود پارٹی متحد ہے تو کوئی قوت اسے انتخابات میں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی اس سلسلے میں کیے گئے تمام قومی اور بین الاقوامی سروے بھی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جولائی میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں وزیراعظم کے عہدے کے 3 امیدوار متوقع ہیں

عمران خان، آصف علی زرداری اور شہباز شریف اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اپنی کارکردگی کے لحاظ سے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کسی کی ذاتیات پر حملے کے بغیر اپنی صاف اور شفاف انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی سے کریگی جبکہ انہوں نے انتخابات کے التوا کا امکان بھی مسترد کردیا۔علاوہ ازیں، خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کی تقسیم میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نظر ثانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس میں سابق صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، کرن ڈار اور نزہت صادق شامل ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…