بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ن لیگ کے ستارے گردش میں،5سگے بھائی انتخابات میں آمنے سامنے پانچوں بھائی کس کس پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑینگے؟دلچسپ صورتحال

datetime 13  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرائے عالمگیر کے حلقہ این اے 71سے5حقیقی بھائی آمنے سامنے آگئے۔ن لیگ کے عابد رضاکوٹلہ،چوہدری شبیر کوٹلہ،چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں ۔ق لیگ کی جانب سے چوہدری نعیم رضا ،چوہدری شاہد رضا نے بھی اسی حلقے سے کاغذات جمع کرائے۔ا س حلقے سے 12امیدوار میدان میں ہیں ۔چوہدری عابد پچھلے دور میں بھی ممبر قومی اسمبلی رہے ہیں۔3بھائیوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 25جولائی کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 بنوں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خواہش مند 97 سالہ معمر خاتون مقابلے سے محروم ہوگئیں ۔ فیس کے پیسے کم ہونے پر ان کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہوسکے۔ضلع بنوں کے علاقے ممباتی بارکزئی سے تعلق رکھنے والی 97 سالہ معمر خاتون حضرت بی بی حلقہ این اے 35 سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنا چاہتی تھیں۔ لیکن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے درکار فیس میں 2000 روپے کم پڑنے سے ان کے کاغذات جمع نہ ہوئے۔اس حوالے سے حضرت بی بی کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کے لیے الیکشن لڑنا بہت مشکل کردیا گیا ہے۔حضرت بی بی اس سے پہلے بھی 5 مرتبہ الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں لیکن انہیں کبھی کامیابی نہیں ملی۔واضح رہے اس مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخاب کے لیے 20 ہزار اور قومی اسمبلی کے لیے 30 ہزار روپے فیس مقرر ہے جبکہ ماضی میں یہ دو ہزار روپے اور چار ہزار روپے ہوا کرتی تھی۔ان فیسوں میں اضافے سے امیر امیدواروں پر تو کوئی اثر نہیں پڑا لیکن بڑی تعداد میں وہ عام اور غریب لوگ جو انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ان انتخابات میں حصہ لینے سے محروم رہے ہیں۔

حضرت بی بی نے بتایا کہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ رقم پوری کر دیں تو پھر انتخاب میں حصہ لے سکتی ہیں۔ ان کے مطابق انھوں نے اب دو ہزار روپے کا بندو بست کر لیا ہے اور وہ اب کل جا کر بقیہ رقم جمع کروا کر انتخاب میں حصہ لے سکیں گی۔الیکشن کمیشن کے مقامی اہلکاروں نے بتایا کہ پیر کی فہرست میں حضرت بی بی کا نام نہیں ہے اس لیے وہ اب انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ کاغذات جمع ہونے تک ان کی مکمل فیس جمع نہ ہوسکی اور فہرستیں ایک مرتبہ آویزاں ہو جائیں تو اس کے بعد کاغذات جمع نہیں ہو سکتے۔اس حلقے سے دیگر امیدواروں میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…