اسلام آباد(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں کتنی نوکریاں دیں؟کتنے ہسپتال بنائے اور کتنی یونیورسٹیاں؟برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام میں عمران خان کے ہوش ہی اُڑ گئے،شدید شرمندگی کا سامناکرنا پڑ گیا ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامناکرنا پڑ گیا
جب بی بی سی کی اینکر نے ان سے خیبرپختونخوا میں نوکریوں، ہسپتالوں اور یونیورسٹیوں کی تعداد کے بارے میں سوال کیا ،عمران خان جواب میں خیبرپختونخوا میں گزشتہ حکومتوں کے بارے میں بولنا شروع ہوگئے جس پر ایک بارپھر اینکر نے عمران خان کی بات کاٹتے ہوئے ان سے نوکریوں، ہسپتالوں اور یونیورسٹیوں کے بارے میں سوال کیا ،اینکر نے عمران خان نے تین بار سوال کیا لیکن وہ جواب نہ دے سکے ، عمران خان سے سوال پوچھاگیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ آپ نے ایک کروڑ لوگوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کیاتھا لیکن آپ کی پانچ سال حکومت رہی کیا آپ نے پانچ سال میں پانچ ہزار بھی نوکریاں فراہم کی ہیں؟یہ خورشید شاہ ٹھیک کہتے ہیں؟ عمران خان جواب میں کچھ اور ہی کہتے رہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پہلی دفعہ حکومت ملی ہم سے پہلے ایم ایم اے کی حکومت تھی،اینکر نے ان کی بات کاٹتے ہوئے پھر یاد دہانی کروائی کہ میرا سوال نوکریوں سے متعلق ہے لیکن عمران خان واضح جواب نہ دے سکے۔ خیبرپختونخوا میں کتنی نوکریاں دیں؟کتنے ہسپتال بنائے اور کتنی یونیورسٹیاں؟برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام میں عمران خان کے ہوش ہی اُڑ گئے،شدید شرمندگی کا سامناکرنا پڑ گیا ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامناکرنا پڑ گیا جب بی بی سی کی اینکر نے ان سے خیبرپختونخوا میں نوکریوں، ہسپتالوں اور یونیورسٹیوں کی تعداد کے بارے میں سوال کیا