جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

ریحام خان نے عمران خان کا بلیک بیری کہاں چھپا کر رکھا ہوا ہے؟ دھماکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں،عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی)ریحام خان نے عمران خان کا بلیک بیری اپنی دوست یا پھر انشورنس کمپنی کے پاس رکھا ہوا ہے۔معروف صحافی مرتضیٰ علی شاہ کا دعویٰ،اطلاعات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان جب اپنی طلاق سے ایک دن پہلے بنی گالا سے لندن آئیں تھیں تو وہ اپنے ساتھ عمران خان کا بلیک بیری بھی لے آئی تھیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے صحافی مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا تھا کہ ریحام خان طلاق

کے بعد ایک بلیک بیری ڈیوائس اپنے ساتھ لے آئی تھیں جو انہوں نے اپنی کسی دوست کے پاس یا انشورنس کمپنی کے پاس رکھی ہوئی ہے۔ ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ وہ بلیک بیری ڈیوائس اس وقت بر طانیہ میں موجود ہے اور ریحام خان کی کتاب کا جو مسودہ لیک ہوا ہے اس میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے۔معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دینے سے دو ماہ پہلے برطانیہ کے کچھ ماہر قانون سے رابطہ کیا تھا اور ان سے پوچھا تھا کہ اگر وہ ریحام خان کو طلاق دیتے ہیں تو اس کے برطانیہ میں کون سے قانونی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ریحام خان کو یہ بات پتہ چلی کہ عمران خان طلاق کے حوالے سے قانونی ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہیں تو ریحام خان کو اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کی شادی مشکلات کا شکار ہےاور کچھ بھی ہو سکتا۔اس لیے وہ عمران خان کی ڈیوائس اپنے ساتھ لندن لے آئی تھیں۔ اس بلیک بیری میں اور کئی ای میلز بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ ریحام خان بھی اس بات کا ذکر کر چکی ہیں کہ ان کی کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف خوفزدہ ہے۔دریں اثناء تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان اسلامی ووٹ بینک کواقتدار میں آنے کیلئے استعمال کر

رہے ہیں‘عمران خان کے نظریات اب تک غیرواضح ہیں‘پاکستان ایٹمی ملک ہے اورایسے شخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے‘عمران خان براہ راست اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔ بھارتی میکدیا کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں عمران خان پر ایک اور گھناونا الزام عائد کر دیا۔ریحام خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسلامی ووٹ بینک کواقتدار میں آنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان ایٹمی ملک ہے اورایسے شخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے۔میں اس مرتبہ تحریک انصاف کوووٹ نہیں دوں گی۔اپنی کتاب میں درج مبینہ جنسی الزامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نییہ بات کی کہ کیسے جنسی دباؤکو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔میں نے کتاب میں جنسی ہراسگی کی بات کی ہے۔جنسی ہراسگی کے کئی کیسوں کا براہ راست تحریک انصاف سے تعلق ہے۔

عمران خان براہ راست اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ کمزورسیاستدان رہے ہیں اسلئے فوج کو سامنے آنا پڑتا ہے۔یقین ہے سیاستدان مضبوط ہوں توبھارت سے متعلق پالیسی میں فوج ان سے رہنمائی لے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ جب کوئی دوسروں سے مختلف ہونے کا دعویٰ کریتو اْس سے زیادہ توقعات ہوتی ہیں۔عمران خان کے نظریات اب تک غیرواضح ہیں،حالیہ یو ٹرن سے بھی یہ واضح ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…