اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ضیا شاہد نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جنرل (ر) حمید گل نے ایک مرتبہ فون کر کے کہا تھا کہ عمران خان کو منع کرو کہ وہ ریحام خان سے شادی نہ کرے۔ میں نے کہا کہ عشق و مشک چھُپائے نہیں چھُپتے اور اس وقت عمران خان اس میں پھنسا ہوا ہے۔ لہٰذا بات کرنا فضول ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل صاحب نے کہا کہ ریحام خان مجھ سے ملی ، میں نے پوچھا فلاں ادارے،
فلاں بندے کو جانتی ہو؟ لگتا ہے تم عمران خان کو ٹریپ کرنے کے مشن پر ہو۔ضیا شاہد نےکہا کہ میں خود حمید گل کی بات سے متفق تھا کہ ریحام خان کسی غیر ملکی ایجنسی کی ایجنٹ ہو سکتی ہے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما خان بہت اچھی اور باوقار خاتون ہیں، ان کی شادی پر مبارکباد بھی دی تھی اور یہ شادی ختم ہونے پر مجھے ذاتی طور پر دکھ ہوا تھا۔ وقت نے ثابت کیا کہ وہ ایک اچھی خاتون ہیں، طلاق کے باوجود مشکل وقت میں انہوں نے نہ صرف بچوں کی دیکھ بھال کی بلکہ عمران خان کی منی ٹریل میں بھی سب سے زیادہ انہوں نے ہی مدد کی۔دوسری شادی عمران خان کی واحد شادی ہے جس پر کبھی مبارکباد دی نہ ملنے گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ریحام خان سے آج تک نہیں ملا،ریحام خان سے عمران خان کی شادی کے چھٹے روز مجھے برطانیہ سے خبر ملی کہ ان کی شادی ختم ہو جائے گی ، ریحام خان نے 6 دنوں میں اپنے شوہر کی اتنی برائیاں کیں اور پھر وہی ہوا دیکھتے ہی دیکھتے یہ شادی ختم ہو گئی۔ ضیا شاہد کا کہنا تھا کہ میں اب بھی اس بات پر متفق ہوں کہ عمران خان کو ٹریپ کیا گیا ہے۔ ریحام خان نے عمران خان سے شادی کی اور پھر فوری طور پر فلم بنانے کی خبریں آنے لگیں۔یہ کیسے ممکن ہے کہ انہوں نے شادی کے گیارہویں روز ہی فلم بنانے کا
ذکر چھیڑ دیا اور ایک ماہ کے اندر اندر کروڑوں روپے اکٹھا کرنے شروع کر دئیے۔ اس سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ کسی نے ریحام خان کی ان کے سابق شوہر کے ساتھ لندن میں مقدمہ سازی کی دستاویزت مجھے بھیجیں۔معلوم نہیں کہ وہ درست تھیں یا غلط لیکن ان کے مطابق ان کی شوہر سے لڑائی تھی کہ ان کی ایک بیٹی تھی جس سے متعلق ان کے سابق شوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے، پھر اس پر کیس چلا ، ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہوا اور اسی وجہ سے طلاق ہوئی۔واضح رہے کہ کتاب کی وجہ سے تحریک انصاف اور ریحام خان کے درمیان آج کل شدید کشیدگی جاری ہے ۔



















































