منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’ریحام خان کی کتاب پورنو گرافی کی نئی شکل ہے۔ یہ ایسی کتاب ہے شاید ریحام کے بچے بھی نہ پڑھ سکیں‘‘ ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب میں کتنا گند لکھا ہے؟ کامران شاہد کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی کامران شاہد نے ریحام خان کی کتاب کے کچھ اقتباس ایک نجی ٹی وی چینل پر پیش کیے، معروف صحافی کامران خان نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ ریحام خان منہ پر انتہائی ڈھٹائی سے جھوٹ بولتی ہیں لیکن وہ عورت ہونے کا فائدہ اٹھاتی ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ کوئی بھی خاتون جو شادی شدہ رہی ہو وہ اپنی ازدواجی تعلقات کے بارے میں کبھی بھی نہیں لکھتی لیکن ریحام خان نے اپنے سابق لائف پارٹنر کے بارے میں انتہائی گھٹیا الفاظ استعمال کیے،

اس کے علاوہ انہوں نے جن پر بھی اس طرح کے الزامات لگائے، ان الزامات کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے، معروف صحافی نے پروگرام میں کہا کہ ریحام خان نے دی ڈور سے آغاز کیا لیکن سب سے دلچسپ چیز انہوں نے لکھی ہے ایک موضوع ان کا یہ ہے کہ گرلز بوائز سیکس ڈرگز اینڈ راک اینڈ رول اور اس کے علاوہ ایک اور موضوع ان کا دی کوکین اینڈ ہیروئن ہے۔ دی اینڈ آف دی کیرئیر ان کی کتاب کا آخری چیپٹر ہے۔ کامران شاہد نے کہا کہ ریحام خان کی یہ کتاب بچوں کے پڑھنے کے قابل نہیں ہے شاید ریحام خان کی بچیاں بھی یہ کتاب نہیں پڑھ پائیں گی۔ کامران شاہد نے کہا کہ وسیم اکرم نے اس پر لیگل ایکشن لیا ہے، وسیم اکرم کی سابق بیوی کے خلاف ایسا الزام ہے جسے میں یہاں پر بیان نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو اس ملوث کیا ہے اور اس کتاب میں بھرپور ٹارگٹ عمران خان کو کیا گیا ہے، اس کتاب میں ریحام خان زلفی بخاری جو عمران خان کے دوست ہیں، وسیم اکرم ، انیلہ خواجہ جو تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر ہیں، ان پر بھی انتہائی گھٹیا الزامات لگائے گئے ہیں، عمران خان کے حوالے ریحام خان نے خواجہ انیلہ کے حوالے سے بھی الزام لگائے ہیں کہ انیلہ خواجہ عمران خان پر ہولڈ تھا اور یہاں تک کہا ہے کہ ان کے جنسی تعلقات تھے۔ ریحام خان نے زلفی بخاری کے بارے میں لکھا ہے کہ انہوں نے ایک نوجوان لڑکی کا اسقاط حمل کروایا جس کا حمل عمران خان کی وجہ سے ٹھہرا، معروف صحافی کامران شاہد نے کہا کہ یہ کتاب پورنو گرافی کی ایک نئی شکل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…