اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے مراد سعید اور حمزہ علی عباسی کے ساتھ بھی تعلقات ہیں کیونکہ یہ دونوں خوبصورت لڑکے ہیں اس لئے ۔۔۔۔! حمزہ علی عباسی کے لائیو ٹی وی پروگرام میں ریحام خان کی کتاب کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات‎

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان کے مراد سعیداور حمزہ علی عباسی کے ساتھ بھی تعلقات ہیں ،حمزہ علی عباسی کاشف عباسی کے پروگرام میں انکشاف،ریحام خان کی کتاب تو باقاعدہ طورپر ابھی منظر عام پر نہیں آئی لیکن حمزہ علی عباسی روزانہ دو تین متنازعہ سٹوریز منظر عام پر لارہے ہیں جن کی وجہ سے عمران خان کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے اور دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کے بھی ہوش اُڑ رہے ہیں ،

اب حمزہ علی عباسی نے ایک اور انتہائی شرمناک انکشاف کیا ہے ،نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جس میں حمزہ علی عباسی، کاشف عباسی، سلمان احمد اور سلیم بخاری شریک تھے حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے انتہائی شرمناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں ایک باب رکھا ہے جس کا عنوان دیاگیا ہے کہ ’’لڑکیاں، لڑکے ،سیکس، ڈرگزاینڈ راک اینڈ رول‘‘ اور اس باب میں ریحام خان نے یہ شرمناک دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے مراد سعیداور حمزہ علی عباسی کے ساتھ بھی  تعلقات ہیں ۔دریں اثناء چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے کیونکہ انہوں نے ان کے ساتھ نکاح کو چھپا کر 2 ماہ تک جھوٹ بولا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب لکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پیسے لینے اور ان سے یا سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جائیں گی۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے معاملے کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کردی۔ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے کتاب لکھنے کے لیے شہباز شریف سے پیسے لیے اور نہ ہی کبھی ان کی شہباز شریف یا مریم نواز سے ملاقات ہوئی ٗالزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جاؤں گی۔

انہو ں نے کہاکہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر پی ٹی آئی میری کتاب سے کیوں پریشان ہے؟ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور اپنے سابق شوہر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، انہوں نے ان کے ساتھ نکاح کو چھپا کر 2 ماہ تک جھوٹ بولا۔انہوں نے کہاکہ جو نگران وزیر اعلیٰ کا نام نہیں دے سکا، وہ ملک کیا چلائے گا؟اپنی کتاب کی اشاعت کے حوالے سے ریحام خان نے کہا کہ ان کی کتاب سے الیکشن کو کیا خطرہ؟جو تاریخ بہتر لگی ٗ

اْس وقت کتاب منظر عام پر آجائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن سے پہلے خواتین کو استعمال کیا جا رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے 1988 میں بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا اور ان کی جعلی تصاویر بنوا کر ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب کی بار بھی حسین حقانی اور ریحام خان کی تصاویر ساری کہانی بتا رہی ہیں کہ ہو کیا رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام میں منکوحہ عورت اور مرد ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں اور کسی بھی معاشرے میں طلاق کے بعد اپنے خانگی معاملات پر بات کرنا نا صرف تہذیب کے خلاف بلکہ بدتہذیبی ہے۔ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انہیں تین سال تک کتاب لکھنے کا خیال کیوں نہیں آیا، الیکشن سے پہلے ہی کتاب لکھنے کا خیال کیوں آیا؟ ظاہر ہے وہ الیکشن کے ایجنڈے پر کام کر ر ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ سلمان احمد نے الزام لگایا ہے کہ ریحام خان نے شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لیے ہیں،

وہ تو کہہ رہے ہیں کہ ریحام ان کے خلاف عدالت جائیں اور اگر ریحام عدالت جاتی ہیں تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب تک جو باتیں سامنے آئی ہیں وہ یہ ہیں ریحام خان نے مسلم لیگ، مریم نواز اور شہباز شریف سے احسن اقبال کے ذریعے ملاقاتیں کیں اور ان سے پیسے لیے۔تحریک انصاف کے اپ سیٹ ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کے الزامات پر پارٹی بالکل اپ سیٹ ہے کیونکہ وہ 11 ماہ تک عمران خان کے نکاح میں رہی ہیں اور اگر انہیں ہمارے لیڈر کے خلاف استعمال کریں گے تو پارٹی تو اپ سیٹ ہو گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر کسی شخص کی طلاق یافتہ بیوی کتاب لکھے گی تو وہ اس میں کیا لکھے گی، ظاہر ہے اس میں وہ اپنے سابق شوہر کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اس ایجنڈے کے اوپر ہماری مخالف پارٹی کے ذریعے استعمال ہو رہی ہیں تو وہ بدقسمتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…