منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حمزہ شہباز نے 16 فروری 2011 کو گھر شفٹ کرنے کے بہانے بلا کر میرے ساتھ کیا کام کیا؟عائشہ احد نے ایک اور درخواست دیدی،سنگین ترین الزامات عائد

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) عائشہ احد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران کے خلاف جنوبی چھاؤنی تھانے میں درخواست جمع کروادی۔یاد رہے کہ عائشہ احد نامی خاتون نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کے ساتھ ان کی 2010 میں شادی ہوئی، جس کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز بھی گواہ ہیں جبکہ اْن کے پاس شریف فیملی کے تمام پیغامات بھی موجود ہیں۔

جنوبی چھاؤنی تھانے میں جمع کروائی گئی عائشہ احد کی درخواست کے مطابق حمزہ شہباز نے 16 فروری 2011 کو گھر شفٹ کرنے کے بہانے انہیں بلایا، جہاں انہوں نے علی عمران کے ساتھ مل کر ان پر تشدد کیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور موبائل فون، جیولری اور پرس چھین لیا۔عائشہ احد کے مطابق حمزہ شہباز اور علی عمران نے انہیں حبس بے جا میں رکھا اور صبح جب وہ جان بچا کر نکلیں تو ڈرائیور انہیں ایک اور مقام پر لے گیا۔درخواست کے مطابق عائشہ احد کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اور علی عمران ان سے خالی اسٹیمپ پیپر پر دستخط کرانا چاہتے تھے۔عائشہ احد کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے غنڈے ان کے گھر سے لیپ ٹاپ، نکاح نامہ اور دستاویزات بھی چوری کرکے لے گئے۔اْدھر پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے دائر درخواست کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 2 جون کو بھی چیف جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر 7 سال بعد حمزہ شہباز سمیت 6 افراد کے خلاف عائشہ احد پر تشدد کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا تھا۔حمزہ شہباز کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں درج اس مقدمے میں تشدد، چوری، چھینا جھپٹی، توڑ پھوڑ ، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور زیادتی کی کوشش کی دفعات شامل کی گئی تھیں جبکہ مقدمے میں حمزہ شہباز کے علاوہ ذوالفقار چیمہ، انسپکٹر عتیق ڈوگر، سابق انسپکٹر جنرل رانا مقبول اور عمران یوسف کو نامزد کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…