ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریحام خان کی کتاب میں کیا لکھا ہے؟ کتاب کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان شیطان شخص ٗ ریحام خان تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف ۔۔! حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ٹی وی اینکر، اداکار اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حمزہ علی عباسی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی آنے والی کتاب پڑھ لی۔حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئیٹ میں کتاب کا خلاصہ 2 سطروں میں بتاتے ہوئے لکھا کہ کتاب کا خلاصہ یہ ہے کہ ’عمران خان شیطان شخص جب کہ ریحام خان تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے شخص ہیں‘۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں ریحام خان پی ایم ایل این ایجنڈا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کا بگل بجتے ہی شریف برادران نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے لکھوائی گئی کتاب لندن میں جاری کروا دی ہے۔ کتاب کی باضابطہ تقریب رونمائی ریحام خان آئندہ ہفتے لندن میں ہی کریں گی۔ ریحام خان نے سیاسی مقاصد کیلئے لکھی گئی کتاب میں خاوند اور بیوی کے مقدس رشتے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ ریحام خان نے اپنے سابقہ خاوند اعجاز خان پر گھٹیا الزامات کی بوچھاڑ کے ساتھ ساتھ عمران خان کی ذات پر بھی ذومعنی حملے کئے ۔ لندن میں کتاب پڑھے جانے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے ریحام خان کے اپنے کردار پر سوالات اٹھا دیئے۔ پاکستانی نژاد ایک شہری نے برطانوی عدالت سے بھی رجوع کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے طلاق لینے کے بعد میاں شہباز شریف اور امیر مقام کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کیلئے کٹھ پتلی بن جانے والی ریحام خان نے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی لندن میں اپنی کتاب کے اجراء کا اعلان کردیا ہے اور آئندہ ہفتے اس کی باقاعدہ تقریب رونمائی بھی کروانے جارہی ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ریحام خان کو پیغام دیا ہے کہ تقریب رونمائی پر مسلم لیگ (ن) کی چھاپ نہ لگنے دی جائے اور تقریب میں زیادہ سے زیادہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مدعو کیا جائے۔ کتاب کے اجراء کے بعد برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب سے اسلامی روایات کو پامال کردیا گیا ہے۔

اسلام نے ہمیں درس دیا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں لیکن ریحام خان نے اپنے دو سابق شوہروں پر گھٹیا الزامات لگا کر اسلامی اقدار سے روگردانی کی۔ ایک طرف ریحام خان نے اپنے سابق شوہروں پر گند اچھالا اور دوسری طرف اپنے کردار کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھا۔ ریحام خان کی کتاب کے ابتدائی ردعمل میں برطانیہ کی مقامی عدالت میں ایک پاکستانی نژاد شہری نے مقدمہ بھی دائر کردیا ہے جبکہ کچھ شہری تقریب رونمائی کے بعد ریحام خان کو عدالت لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کتاب کے اجراء سے پہلے ریحام خان اور مسلم لیگی قیادت میں لمحہ بہ لمحہ رابطے رہے۔ شریف برادران کا خیال ہے کہ مذکورہ کتاب عمران خان کا آئندہ الیکشن سے پہلے کردار مسخ کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اقتدار سے رخصتی کے بعد شریف برادران نے ریحام خان کی کتاب سے بھاری امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…