جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

عام انتخابات کا بگل بجتے ہی ،ریحام خان کی کتاب منظر عام پر،خاوند اور بیوی کے مقدس رشتے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئیں،انتہائی شرمناک انکشافات

datetime 1  جون‬‮  2018 |

لندن (آن لائن) عام انتخابات کا بگل بجتے ہی شریف برادران نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے لکھوائی گئی کتاب لندن میں جاری کروا دی ہے۔ کتاب کی باضابطہ تقریب رونمائی ریحام خان آئندہ ہفتے لندن میں ہی کریں گی۔ ریحام خان نے سیاسی مقاصد کیلئے لکھی گئی کتاب میں خاوند اور بیوی کے مقدس رشتے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ ریحام خان نے اپنے سابقہ خاوند اعجاز خان پر گھٹیا الزامات کی بوچھاڑ کے ساتھ ساتھ عمران خان کی ذات پر بھی ذومعنی حملے کئے ۔

لندن میں کتاب پڑھے جانے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے ریحام خان کے اپنے کردار پر سوالات اٹھا دیئے۔ پاکستانی نژاد ایک شہری نے برطانوی عدالت سے بھی رجوع کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے طلاق لینے کے بعد میاں شہباز شریف اور امیر مقام کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کیلئے کٹھ پتلی بن جانے والی ریحام خان نے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی لندن میں اپنی کتاب کے اجراء کا اعلان کردیا ہے اور آئندہ ہفتے اس کی باقاعدہ تقریب رونمائی بھی کروانے جارہی ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ریحام خان کو پیغام دیا ہے کہ تقریب رونمائی پر مسلم لیگ (ن) کی چھاپ نہ لگنے دی جائے اور تقریب میں زیادہ سے زیادہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مدعو کیا جائے۔ کتاب کے اجراء کے بعد برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب سے اسلامی روایات کو پامال کردیا گیا ہے۔ اسلام نے ہمیں درس دیا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں لیکن ریحام خان نے اپنے دو سابق شوہروں پر گھٹیا الزامات لگا کر اسلامی اقدار سے روگردانی کی۔ ایک طرف ریحام خان نے اپنے سابق شوہروں پر گند اچھالا اور دوسری طرف اپنے کردار کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھا۔ ریحام خان کی کتاب کے ابتدائی ردعمل میں برطانیہ کی مقامی عدالت میں ایک پاکستانی نژاد شہری نے مقدمہ بھی دائر کردیا ہے جبکہ کچھ شہری تقریب رونمائی کے بعد ریحام خان کو عدالت لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  ذرائع کے مطابق کتاب کے اجراء سے پہلے ریحام خان اور مسلم لیگی قیادت میں لمحہ بہ لمحہ رابطے رہے۔ شریف برادران کا خیال ہے کہ مذکورہ کتاب عمران خان کا آئندہ الیکشن سے پہلے کردار مسخ کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اقتدار سے رخصتی کے بعد شریف برادران نے ریحام خان کی کتاب سے بھاری امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…