جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجھے خوشی ہے فاروق بندیا ل کے تحریک انصا ف میںآنے پر شور مچا ،الیکشن کے التواء پر عمران خان نے دوٹوک موقف کا اعلان کردیا

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ذوالفقار کھوسہ کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتاہوں، ذوالفقار کھوسہ کی عزت اور نام ہے ،الیکشن کے لئے ضروری ہے نیوٹرل امپائر ہوں، 2018ء کا الیکشن ملک کی تقدیر بدلے گا، ہمارامقصد صاف اور شفاف الیکشن کرانا ہے، ہمارا مقصد صاف اورشفاف الیکشن کے لئے ایماندار شخص کو لانا ہے، فاروق بندیال کافی عرصے سے (ن) لیگ میں تھے ،

مجھے خوشی ہے فاروق بندیا ل کے تحریک انصا ف میںآنے پر شور مچا ، سوشل میڈیا بہت بڑی طاقت بن چکا ہے یہ انفارمیشن کے بہت بڑا ذریعہ ہے ، پاکستان تحریک انصا ف وقت پر الیکشن چاہتی ہے ، ذوالقفار کھوسہ کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتاہوں۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ذوالفقار کھوسہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی ، سردار ذوالفقار کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پرشاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان ،زین قریشی ودیگر بھی موجود تھے ،تمام کھوسہ فیملی آج تحریک انصاف میں شامل ہوچکی ہے ،عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد میں صاف اور شفاف کا انعقاد ہے ،دنیا کے اندر کیئر ٹیکر نہیںآتے ان کے ادارے مضبوط ہوتے ہیں،پچھلی بار الیکشن میں نگران سیٹ اپ فیل ہو چکاتھا، جو بھی حکومت آتی ہے ان پر اعتماد نہیں ہوتا،2018 ء میں پاکستان کی تاریخ کا اہم الیکشن ہونے جا رہا ہے ، ہمارا مقصد ہے کہ نیوٹرل ایمپائر الیکشن کرائیں،نگران وزیراعلیٰ پر بات کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ ہم نے ایمانداری نے نام دیاتھا لیکن اس نام پر بڑا شو مچا اس لئے ہم نے نام واپس لیا ،ہم سب کو یہ کوشش کرنی چاہئے پاکستان میں 1970 کے بعد سب کہیں کہ صاف اور شفاف الیکشن ہوا، عمران خان کا کہنا تھا کہ2013 ء دھاندلی پر جوڈیشنل کمیشن نے فیصلہ دیا ہم نے فیصلے کو قبول کیا اور ہم سڑکوں پر نہیں آئے تھے ،عمران خان کا کہنا تھا تھا کہ تحریک انصاف خواجہ آصف کے فیصلے کو قبول کرتی ہے،

عمران خان کا کہنا تھا کہ فاروق بندیال کافی عرصے سے ن لیگ میں تھے مگر ہمارے پاس آئے تو شور مچ گیا، مگر مجھے خوشی ہے ان کے سوشل میڈیا پر بوقت رسپانس آیا ، ہمیں پتہ چلا فاروق بندیا ل کئی سالوں سے ن لیگ میں تھے، آج سوشل میڈیا منٹو ں انفارمیشن شیئرکرتا ہے ، سوشل میڈیا نے جس طرح فاروق بندیا ل کی شمولیت کے ایشو کو اٹھایا ،اور ہم نے اس کافیصلہ واپس لیا،فاٹا الیکشن پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ

فاٹا اراکین بھی ایک ساتھ ہی خیبرپختونخوا اسمبلی کاحصہ بنیں، عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف چاہتی ہے الیکشن ٹائم پر ہو نے چاہئے، ذوالفقار کھوسہ نے کہاکہ عمران خان پراعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں، مسلم لیگ اب ن لیگ بن گئی ہے ،نوازشریف اقتدارمیں آئے تو مشرف کے وزیر ن لیگ کے وزیربن گئے، مسلم لیگ ن کو اس وقت چھوڑا جب وہ عروج پرتھی، اب وہ مسلم لیگ نہیں رہی اور ن لیگ بن گئے ،جب گرے ہوئے تھے میں نے اس وقت ان کا جھنڈا پکڑا تھا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…