ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

آصف علی زرداری کس حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے؟ اعلان کردیاگیا

datetime 26  مئی‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سربراہ اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ آئندہ انتخاب میں کوئی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی اکثریت ملنا عمران خان کا خواب ہی رہے گا انہوں نے نوابشاہ سے اپنی آبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور حصے لے گی ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزیراعلی ہاس کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے اپنی اپنی حکومتی کارگردگی سے متعلق پارٹی قیادت کوبریفنگ دینے کے موقع پرصحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایم این اے فریال تالپور،خورشید شاہ،رحمن ملک ، فرحت اللہ بابر اورپیپلزپارٹی کے دیگرمرکزی اورصوبائی رہنما بھی اس موقع پرموجود تھے۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں نواب شاہ سے انتخابات لڑوں گا، انہوں نے کہاکہ لیاری بھی حلقہ انتخاب ہوسکتا تھا مگر پھر ایک نمبر کم ہوجاتا، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کسی جماعت کو بھی اکثریت نہیں ملے گی اورعمران خان کواکثریت ملنے کے دعوے خواب ہی رہیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی طاقتیں اور جمہوریت ہی دہشت گردی کا علاج ہیں ، فاٹا کا انضمام پاکستان اور عوام کے حق میں ہے لیکن کچھ لوگ اپنے ذاتی ایجنڈے کے مطابق اس کی مخالفت کرتے آئے ہیں، فاٹا انضمام ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی سوچ تھی، ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں فاٹا میں سیاست شروع ہوئی، انہوں نے کہا تھا کہ 10 سال میں وہ فاٹا کا انضمام صوبے کے ساتھ کردیں گے، بینظیر بھٹو فاٹا انضمام کا معاملہ عدالت لے کر گئیں، جب میں صدر تھا تو ایوان صدر میں جرگہ بلایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا ہے، امید کرتے ہیں کہ اس مرتبہ آر او الیکشن نہیں ہوں گے اور الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کراکے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…