جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی مخالفین کے خواب چکنا چور، نوازشریف عید الفطر جیل میں نہیں لندن میں منائیں گے

datetime 24  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے دعوی کیا ہے کہ شریف برادارن کونہیں روک سکتا ۔ میاں نوازشریف عید الفطر جیل میں نہیں لندن میں منائیں گے، میاں صاحب کی حکومت نے سر جھکا کر ڈان لیکس پر کمیٹی بنائی ، مشاہد اللہ اور پرویز رشید کو ہٹایا نواز شریف کے بچوں کے پاس اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جوائنٹ سیشن

کے دور میں روزانہ اجلاس ہوتے تھے نواز شریف نے کبھی نہیں بتایا ان کے ماتحت نے استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔ میاں صاحب نے کبھی یہ احساس نہیں دلایا ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کسی نے نواز شریف کو پیغام دیا ہو۔ نواز شریف نے کبھی استعفےٰ کے دباؤ پر اشارہ تک نہ دیا۔ نواز شریف نے کبھی استعفےٰ کے مطالبے پر ایک لفظ نہ بولے میاں صاحب کا بیان 342 کے تحت ریکارڈ کیا گیا ہے میاں صاحب کی بڑی کوشش ہے کہ ڈیل ہو جائے۔ میاں صاحب نے پریس کانفرنس سے دباؤ ڈالا سوال جواب نہیں لئے ۔ انہو ں نے کہا کہ کوئی ملزم جس کے 2 بیٹے ہوں معزور ہوں اس کی ضمانت نہیں ہو سکتی۔ نواز شریف نے کہا بیٹے معزور ہیں تو ضمانت مسترد ہو جانی چاہئے تھی، میاں صاحب کی جگہ عام آدمی کا مقدمہ ہوتا تو رویہ مختلف ہوتا ۔ عدالتیں نواز شریف کے کیس میں نرمی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ سوالات اس وقت دےئے جاتے اور جواب لئے جاتے ہیں۔ میاں صاحب کو جو سوالات دےئے گئے اس کا پرچہ آؤٹ ہو گیا۔ نواز شریف نے آج کہا کہ فوج کو ریاستی امور سے لاتعلق رہنا چاہئے اور انٹرنل سیکیورٹی سے بھی لا تعلق ہونا چاہئے۔ کاش نوا زشریف یہ باتیں حلف لینے کے بعد کہتے تو اچھا ہوتا انہوں نے مزید کہا نواز شریف نے داخلہ سیکیورٹی خود دیکھنے کا اعلان کیوں نہیں کیا

،نواز شریف بولتے تو ہم استعفیٰ مانگنے والے افسر کا نام لینے کا کہتے ۔ میاں صاحب کی حکومت نے سر سجھکا کر نوکری کی، مشرف کو باہر بھیجا سر جھکا کر ڈان لیکس پر کمیٹی بنائی اور سر جھکا کر مشاہد اللہ پرویز رشید کو ہٹایا اب جب وہ خو د نااہل ہوئے تو خلاف بات کرتے ہیں۔ 1990 ،1993 2013, میں نواز شریف وزیراعظم بنے لیکن کابینہ وہی رہا ۔ نواز شریف کا بینہ میں ایک دو لوگ بدلتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف

کو کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ شواہد موجود ہیں لیکن عدالت میں لاتعلق ہو گئے، نواز شریف کے بچوں کے پاس اربورں کی جائیداد یں ہیں جبکہ نواز شریف خود کہتے ہیں کہ کوئی اپنے نام پر جائیداد نہیں رکھتا۔ نواز شریف اتنی غلط بیانی کرتے ہیں کیا کوئی انہیں قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوا زشریف نے جے آئی ٹی کے 12 ارکان پر سارا ملبہ ڈال دیا۔ دونوں افسران کی اپنی حکومت نے انکوائری کمیٹی میں بٹھائے تھے۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف کرپشن کے کیسز ثبوت کے بناء پر بنائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…