اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان فاٹا اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل کی حمایت میں ووٹ دینے کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس میں پہنچ گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق فاٹااصلاحات سے متعلق ترمیمی بل
آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائےگاجس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شرکت کریں گے اورفاٹااصلاحات سے متعلق ترمیمی بل کی حمایت میں ووٹ دیں گے،یاد رہے کہ تحریک انصاف فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام کی حمایت کرے گی جبکہ پارلیمانی جماعتوں کی اکثریت نے فاٹاکے انضمام پراتفاق کیا۔